36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے طلبا پر زوردیا ہے کہ وہ اسٹارٹ اپس کی شروعات کریں

Urdu News

نئیدہلی: سائنس اور ٹکنالوجی ،صحت اور خاندان کی فلاح وبہبود  نیز ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے  طلبا کوترغیب دی ہے کہ وہ  اختراعی نوعیت کے خیالات پر کام کریں۔ وزیرموصوف نے یہ بات آج کولکتہ میں    پانچویں  بھارت  بین الاقوامی سائنس  فیسٹول                                                                                                                                              ( آئی آئی ایس ایف ) کے ایک حصے کے طور پر طلبا کے انجنئرنگ ماڈل کمپٹیشن میٹ اینڈ ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے  کہی ۔

          اس  مقابلہ آرائی کے ذریعہ  پورے بھارت سے بہت سے طلبا اپنے اختراعی  خیالات کو اجاگر کرنے کے لئے ایک چھت کے نیچے جمع ہوگئے ہیں ۔   یہ مقابلہ  کولکتہ کی سالٹ   لیک      پر کونسل آف سائنٹیفک  اینڈ انڈسٹریل  ریسرچ   ،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل  بائیولوجی ( سی ایس  آئی آر – آئی آئی سی بی ) میں  منعقدہوا تھا۔آئی آئی ایس ایف  2019 کے دوسرے دن پورے ملک سے تقریباََ 200 طلبا نے اس میں شرکی کی ۔

          میٹ اینڈ ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت ہمیشہ  جدت طرازی سے متعلق خیالات کے لئے کھلا ذہن رکھتی ہے اور وہ اسٹارٹ اپس شروع کرنے میں  طلبا کا خیر مقدم  کرتی ہے۔

           کل  آئی آئی ایس ایف  کے افتتاحی  اجلاس سے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے خطاب میں  کہی بات کودہراتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  ہم سب کو  کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے  مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں  ۔

          انہوں  نے کہا کہ احمدآباد میں نیشنل انوویشن  فاؤنڈیشن   جیسی  تنظیموں  نے  دو لاکھ سے زیادہ  اختراعی  خیالات کو ترقی دی ہے اور انہیں  اجاگر کیا ہے ۔ طلبا کی طرف سے تیار کئے گئے ماڈلوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر اس  ماڈل  کا ذکر کیاجو  بصارت سے محروم ایک طالب علم کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ اس طرح خیالات کو  راشٹر پتی بھون میں بھی دکھایا جائےگا۔

          انہوں   نے کہا کہ دانشورانہ  ورثوں کے طور پر استعمال کئے جانے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کے ذریعہ  ان مختلف مسائل کا حل نکل سکتا ہے ، جو ہمیں  درپیش ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن  نے کہا :’’ اختراعی صلاحیت  بے حداہمیت رکھتی ہے اور وزیر اعظم  نوجوانوں کی  ان کے اختراعی خیالات کے لئے ہمت افزائی کرتے ہیں۔ بھارت  نوجوانوں کی صلاحیت کی  آبیاری کرسکتا ہے  اور طلبا  ہر ایک موجودہ مسئلے کا حل پیش  کرسکتے ہیں ۔

          انہوں  نے اس  بات پر زور دیا کہ اگر کوئی پسماندہ ہے تو اسے  اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوششوںکاسلسلسہ  جاری رکھناچاہئے   اور اسے اس حالت میں جو مشکلات درپیش  ہیں  ، ان سے مسائل کا سائنسی حل تلاش کرنے میں  مدد مل سکتی ہے ۔

          نمائش  میں  108ماڈل  رکھے گئے ہیں۔ نمائش کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن  نے کہا کہ یہ نمائش   ان کی محنت کا نقطہ اختتام نہیں  ہونا چاہئے ۔  انہیں صنعت کاری اور اسٹارٹ اپ کےسلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھنی  چاہئیں۔

          اس  نمائش  میں  جو  ماڈل  رکھے گئے ہیں ،ان سے یہ ثابت ہوتا ہے  کہ بھارت کے نوجوانوں  میں   تخلیقی صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔ موجودہ  مشینوں  کو کم قیمت  بنانے کے سلسلے میں ٹکنالوجی سے لے کر معذور افراد کے لئے مددگار ٹکنالوجی  کوترقی دینے تک  یہ نمائش  اس  طرح کا خواب دیکھنے والوں  ،نتائج  حاصل کرنے والوں  اور متجسس ذہنوں   کے لئے فیضان کا باعث  ہے ۔وزیر موصوف  نے  نمائش  میں رکھے  گئے ماڈلوں  کودیکھا اور انہو ں نے طلبا کی اس بات  کی بھی  حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ ان ماڈلوں  کو اگلی سطح  تک کس طرح  پہنچایا جاسکتا  ہے ۔  انہوں  نے کہا :’’  اختراع کے لئے کسی بھی موضوع کا انتخاب کیجئے اور اس کے لئے کوشش کیجئے ۔ اگر آپ کو پہلی کوشش میں  کامیابی نہ ملے تو بددل نہ ہوں  ۔  اس وقت تک سخت محنت کرتے  رہیں  جب تک آپ  کامیاب نہ ہوجائیں۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More