38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پہلے قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈز کیلئے تجاویز طلب کی گئیں

Urdu News

نئی دہلی،؍جون، حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے سب کی شمولیت والی ترقی کے ساتھ ساتھ جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے شعبے میں کارپوریٹ اقدامات کو تسلیم کرنے کی غرض سے قومی سی ایس آر ایوارڈ تشکیل دئے ہیں۔ ان ایوارڈز کے تعلق سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئر (آئی آئی سی اے) وزارت کو تکنیکی اور لاجسٹک تعاون فراہم کررہا ہے۔

کمپنی قانون 2013 کے نفاذ کے ساتھ، جس کی دفعہ 135 کے تحت سی ایس آر کیلئے ضابطے مقرر کیے گیے ہیں اور سی ایس آر اب ملک بھر میں کارپوریٹ کارکردگی کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ اگرچہ کئی کمپنیاں روایتی طور پر آس پاس کے سماج کی فلاح وبہبود کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن قانونی طور پر سی ایس آر کو متعارف کرائے جانے کے بعد اب کمپنیاں اس سلسلے میں زیادہ مربوط ہورہی ہیں۔ دفعہ 135 کے تحت فراہم کردہ خاکے اور اس کے ضابطوں کا مقصد قانون کے تحت کارپوریٹ دنیا کو نئے طریقہ کار ٹیکنالوجی کے استعمال اور مہارت وغیرہ کو ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے استعمال کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ سی ایس آر پروجیکٹوں کے تحت ، جو کمپنیاں سماجی، اقصادی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے چلارہی ہیں، کمپنیوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ان مسائل کے خصوصی اور اختراعی حل پیش کریں گی۔

قومی سی ایس آر ایوارڈ کی تعداد 4 زمروں میں 16 ہے جو چار شعبوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔ جن چار زمروں کیلئے کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی ہوگی وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

1- سرکاری سیکٹر کی کمپنیاں (پی ایس ای، دونوں سی پی ایس ای اور ایس پی ایس ای) جنہوں نے مالی سال 2015-16 میں سی ایس آر پر پانچ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہوں۔

2- سرکاری سیکٹر کی کمپنیاں (پی ایس ای، دونوں سی پی ایس ای اور ایس پی ایس ای) جنہوں نے مالی سال 2015-16 میں سی ایس آر پر پانچ کروڑ روپے سے کم خرچ کئے ہوں۔

3- پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں جنہوں نے مالی سال 2015-16 میں سی ایس آر کے زمرے میں پانچ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہوں۔

4- پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں جنہوں نے مالی سال 2015-16 میں سی ایس آر کے زمرے میں پانچ کروڑ روپے سے کم خرچ کئے ہوں۔

جن چار بڑے شعبوں میں سی ایس آر ایوارڈز کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

• انسانی ترقی

• اقتصادی ترقی

• سماجی بہبود

• ماحولیات اور پائیدار ترقی

داخلے کیلئے دو طریقے دستیاب ہیں، جن میں ایک درخواست دے کر جبکہ دوسرا نامزدگی کے ذریعے۔ درخواست اور نامزدگی کی آخری تاریخ 18 جون 2017 ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More