29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل جدت مشن اورایس آئی آر آئی یو ایس کے مابین ہندوستان اور روس کے طالب علموں کے درمیان جدت کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط

Urdu News

 ہندوستان اور روس کے طالب علموں کے درمیان اختراع سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر جناب ولادیمیر پتن کی موجودگی میں 5 اکتوبر 2018 کو نئی دہلی میں اٹل جدت مشن (اے آئی ایم) اور ایس آئی آر آئی یو ایس کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کا تبادلہ ہوا۔اے آئی ایم اور ایس آئی آر آئی یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مشن کے ڈائریکٹرجنا  آر رما نن اور محترمہ ایلینا شمیلیوا اس موقع پر موجود تھیں۔

اس مفاہمتی عرضداشت سے روس اور ہندوستان کے طالب علموں کے درمیان ثقافتی اورلسانی رکاوٹوں کو دور کرنے ، تعلیمی، سائنسی، اختراعی حصولیابیوں کے طریقۂ کار اور اختراع سے متعلق تعاون کو فروغ دینے  کی امید ہے ۔ اس سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کی نشاندہی ہو سکے گی اور انہیں  دونوں ملکوں میں اختراعی  ماحولیاتی نظام سے متعلق معلومات بہتر بنانے کے لیے تیار کیا جا سکے گا۔

جناب رمانن نے کہا  ‘‘اٹل جدت مشن پورے ملک میں جدت کی خوشی کو پھیلانے کے تئیں اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے گی۔ایس آئی آر آئی یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ مفاہمتی عرضداشت درست  سمت میں لیا گیا   ایک قدم ہے۔  بین الاقوامی تعاون سے ہمارے طالب علموں کے  ذہنوں کو وسعت ملے گی ، ان کے تجسس کو فروغ حاصل ہوگا اور ان کی ذہانت کو  مزید توانائی حاصل ہوگی ۔’’

اے آئی ایم –ایس آئی آر آئی یو ایس انوویشن فیسٹیول 2018 کے بارے میں

جدت سے متعلق تعاون کے جذبہ کو فروغ دینے کے لئے، اٹل ٹینكرنگ لیب اور ایس آئی آر آئی یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے نوجوان  جدت کار یکم  اکتوبر سے 4 اکتوبر تک چار روزہ ہند-روس اے ٹی ایل جدت بوٹ کیمپ میں جمع ہوئے۔  بوٹ کیمپ  کا انعقاد آئی آئی ٹی دہلی کے محکمہ  ڈیزائن کے تعاون سے، اٹل انوویشن مشن، اٹل ٹینکرنگ لیب کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔  خلائی ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، سمارٹ موبلٹی، صاف توانائی اور زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات  5 اکتوبر کوہندوستان کے وزیر اعظم اور روس کے صدر کو دکھایا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More