36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سِنویٹ کریڈٹ قوائد2004 اور جی ایس ٹی سے متعلق وضاحت

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، سِنویٹ کریڈٹ قوائد 2004 کے تحت یہ گنجائش رکھی گئی تھی کہ مالی سا ل کےدوران ادا کئے گئے سروس ٹیکس سے وابستہ کریڈٹ،یکمشت محصولات کی شکل میں واجب الادا ہوتے تھے یا انہیں قسطوں کی شکل میں بھی ادا کیاجاسکتا تھا اور یہ تمام تر ادائیگی حکومت کی جانب سے کسی قدرتی وسیلےکے استعمال کے حقوق کی تفویض سے متعلقہ خدمات کیلئے ہوتی تھی۔ یہ ادائیگی مقامی ادارے یا کسی دیگرمجاز فرد کو بھی کی جاتی تھی اور اس کی مدت تین سالوں کا احاطہ کرتی تھی۔

سنویٹ ویٹ کریڈٹ قوائد میں نوٹیفکیشن نمبر 2017؍15مرکزی آبکاری( این ٹی)مؤرخہ 12جون 2017 کی رو سے ترمیم کر دی گئی ہے تاکہ اس طرح کی خدمات معاملے میں جہاں طے شدہ دن سے ٹھیک ایک دن پہلے سنویٹ کے سلسلے میں دستیاب گنجائش کا استعمال نہ کیاگیا ہو، اس پر سنویٹ کریڈٹ کا فائدہ اسی دن پوری طرح سے حاصل کیاجا سکتا ہے۔طے شدہ دن کا مطلب یہ ہے کہ جس دن مرکزی جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں آئےگا۔یہ ترمیم خدمات حاصل کرنےوالوں کو اس لائق بنا دے گی کہ وہ جی ایس ٹی دائرہ اختیار کےتحت غیر استفادہ کئے گئےسروس ٹیکس کا فائدہ آگے بھی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے نتیجے میں ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والے، جنہیں 2016 میں نیلامی کےذریعے اسپکٹرم الاٹ ہوئے ہیں اور وہ اس اسپکٹرم کےتحت سروس ٹیکس کی ادائیگی کے معاملے ایک تہائی کریڈٹ سے 17-2016کےدوران مستفید ہو چکے ہیں، یہ تمام افراد اس بات کے مستحق ہوں گے کہ وہ 17-2016 سے متعلق بقایا دو تہائی کریڈٹ، جی ایس ٹی ریجیم کے تحت بھی حاصل کر سکیں، جو یکم جولائی 2017سے نافذالعمل ہونےجارہاہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More