30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹیالہ کے مہاراجہ کی استعمال کردہ108سال پرانی مونو ریل اب نیشنل ریل میوزیم میں چالو ہوگی

Urdu News

نئی دہلی، نئی دہلی کے چانکہ پوری میں واقع نیشنل ریل میوزیم میں لوگوں کے لئے ہندوستانی ریلوے کی مالا مال ثقافت، مو نو ریل اب کھل گئی ہے۔ 108 سال پرانی مونو ریل کا استعمال پٹیالہ کے مہاراجہ لیفٹیننٹ جناب بھوپیندر سنگھ نے کیا تھا۔ حال ہی میں نیشنل ریل میوزیم نے ہر جمعرات کے روز یہ ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگ اس کا نظارہ کرسکیں اور اس کی سواری کرسکیں۔ مونو ریل اسٹیم لوکو موٹیوز  سے چلتی ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کی اکیلی اسٹیم لوکو موٹیوز ہے۔

اس مونو ریل پر سفر کرنا ایک انوکھا تجربہ ہے ۔ اس کے علاوہ لوگ میوزیم میں  دیگر انوکھی نمائش سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ نیشنل ریل میوزیم ہندوستان کی ریل وراثت کا ایک مرکز ہے، جو سب کے لئے ریلویز میں ایک دلچسپی کا وسیلہ ہے۔ اس کا باقاعدہ فروری 1977 کو افتتاح کیا گیا تھا۔ یہ ایشیاء میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More