26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید اور بہتر بنانے کے لئے لندن ٹرانسپورٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ ا ور شاہراہوں کی وزارت نے آج نئی دہلی میں   لندن ٹرانسپورٹ   کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔  اس مفاہمت نامے کا مقصد ملک میں   پبلک ٹرانسپورٹ آرکیٹیچر   کو جدید اور بہتر بنانے کےلئے     ٹی ایف ایل   کے تجربے اور اس کی مہارت  کااستعمال کرنا ہے ۔ ٹی ایف ایل   ایک ایسی ایجنسی ہے جو گریٹر لندن  کے ٹرانسپورٹ نظام   کا بندوبست کرتی ہے اور اس نے  لندن شہر میں ایک مضبوط اور  قابل انحصار   پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرکے     اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں ،  جہاز رانی اور  آبی وسائل   ،  دریاؤں کی ترقی   اور گنگا کی تجدید کاری   کے وزیر   جناب نتن گڈکر ی نے کہا کہ ملک کو   ایک ایسی   اچھی ٹرانسپورٹ کی پالیسی کی ضرورت ہے   جس سے  آسان اور  آرام دہ   پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو فروغ ملے۔   وزیر موصوف نے کہا کہ ایک  موثر پبلک ٹرانسپورٹ نظام      ایک ایسا نظام ہو  جو  بجلی سے   چلنے  والا ہو یا  کوئی دیگر نظام ہو جس سے   آلودگی کم ہو   ،  میتھانول   ، ایتھانول اور بائیوڈیژل  جیسی  ایندھنیں     ہوں جنہیں اندرون ملک تیار کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نظام سے نہ صرف یہ  کہ آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ اس سے اخراجات بھی  کم ہوں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ   ملک میں  پبلک  ٹرانسپورٹ سسٹم میں اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے    ہمیں   دنیا بھر میں اپنائے جانے والے بہترین   طریقوں سے   سیکھنا ہوگا۔  حکومت کو ٹی ایف ایل جیسی   تجربہ کار  اور ثابت شدہ    پبلک ٹرانسپورٹ جیسی   ایجنسیوں   سے سبق حاصل کرکے  پبلک ٹرانسپورٹ میں صلاحیت سازی کا راستہ ہموار کرنا ہوگا۔    ٹی ایف ایل نے واحد  برانڈ کے تحت   17 سے زائد آپریٹروں کے ساتھ    پی پی پی ماڈل میں بسیں چلاکر  ایک منفرد سسٹم    پیدا کیا ہے۔   اس کی ایک نمایاں خصوصیت  ڈبل ڈیکر بسیں ہیں  جو  زیادہ گنجائش   فراہم کرتی ہیں۔  وہ بڑی  تعداد میں  الیکٹرک اور ہائی بیرڈ  بسیں بھی چلا رہی ہیں۔   کامن موبیلیٹی کارڈ   ایک دیگر  کامیاب پروڈکٹ ہے  جسے ٹی ایف ایل نے شروع کیا ہے اور جس کی وجہ سے    سفر کرنے والوں  کے سفر میں آسانی  ہوئی ہے۔ لندن میں  ایک کامیاب   پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم     قائم کرنے کے سلسلہ میں    شہر میں   نجی کاروں کی تعداد میں   کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ   مجوزہ مفاہمت نامے   سے  پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کی گنجائش کو  بڑھانے میں مدد ملے گی   اور ایسا     ایک پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم    قائم کرکے    ممکن ہوسکے گا۔  اس سے   ٹرانسپورٹ شعبے میں پالیسی اصلاحات   کے لئے  ہمیں بہترین طریقوں کے استعمال میں بھی مدد ملے گی اور مسافروں کی خدمات   کو بھی   بہتر کیا جاسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More