31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج عالمی بایو ایندھن دن منایا، جلد بایو ایندھن پالیسی لائے جائے گی: پردھان

पैट्रोलियम तथा प्राकृतिक गैस मंत्रालय विश्व जैव ईंधन दिवस 2017 मना रहा है।
Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج بایو ایندھن کا دن منایا۔ اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بایو ایندھن کے عالمی دن کا مقصد اسکول اور کالج جانے والے طلبا، نوجوانوں، کسانوں اور دیگر فریقوں کو بایو ایندھن کے فائدوں کے بارے میں احساس دلانا ہے۔ انہوں نے ان سے  حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے بایو ایندھن پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں کو عوامی مہم پر اٹھایا جانا چاہیے۔

بایو ایندھن شعبے میں حکومت کے ذریعہ کی گئیں مختلف کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بایو ایندھن کا عالمی دن ملک کی مختلف ریاستوں کے 100 اضلاع میں منایا جائے گا تاکہ بایو ایندھن پروگرام کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ بیداری کی یہ مہم بایو توانائی کے فریقوں کی شراکت داری کے ساتھ 11 سے 14 اگست کے درمیان  منعقد کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ملک میں ٹرانسپوٹیشن اور گھریلو استعمال کے لئے توانائی کی ضرورتیں خام تیل کی 80 فیصد درآمد سے پوری ہوتی ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2022 تک 10 فیصد تک خام تیل  کی درآمد میں کمی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ بایو ایندھن کے استعمال سے متعلق ایک خاکہ اس نشانے کے حصول میں مد د کرے گا۔ بایو ایندھن کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ معیشت  میں اضافہ ہوتا ہے۔  کسانوں کو مدد ملتی ہے اور ملک کی توانائی کی سکیورٹی کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ وزارت جلد ہی بایو ایندھن پالیسی لائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت دونوں بایو ایندھن کے مزید استعمال کی سمت کام کریں گی۔

جناب پردھان نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کے ذریعہ ملک بھر میں دوسری جنریشن (ٹو۔جی) بایو ایندھن ریفائنریوں پر آر اینڈ ڈی کے طریقہ کار کے ذریعہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ شہری و دیہی کچرے کو ایندھن میں بدلنے ، کاشت کے لئے کچرے/ بنجر زمینوں کے استعمال کا پتہ لگایا جارہا ہے تاکہ ٹو۔جی بایو ایندھن کے لئے اسٹاک کیا جاسکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں بایو ایندھن کی صنت کے لئے گنجائش اگلے ایک دو سال میں تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے تک ہوجائے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے بایو ایندھن کی اہمیت پر زور دیا جو سستی اور ماحول دوست ہے اور روایتی ایندھنوں کی متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کو کم کرنے کے علاوہ بایو ایندھن ملک کے بڑے درآمداتی بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جو زرعی کچرے، پیڑ پودوں جیسے بانس، غیر خوردنی آئل سیڈس یا میونسپل کچرے سے تیار کی جاتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار بھی پیدا ہوگا اور شمال مشرق سمیت دیہی علاقوں کی معیشت مضبوط ہوگی۔ جناب گڈکری نے اعلان کیا کہ وہ وزیر خزانہ سے کہین گے کہ وہ بایو ایندھن پر جی ایس ٹی موجودہ 18 فیصد  سے گھٹاکر  5 فیصد کرے۔

ٹرانسپورٹ کے سیکٹر کے بارے میں  بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آٹو موبائل کی نمو 22 فیصد ہے لہذا سستی اور آلودگی سے پاک بایو ایندھن اور بجلی پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More