33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کے زمرے میں خالی نشستیں

Vacancies in OBC category
Urdu News

    2017،     شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں  رکن پارلیمنٹ جناب این گوکل کرشنن کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 10 بڑی وزارتوں / محکموں میں  اب تک دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کی بقایہ خالی نشستوں کی صورتحال، نیز پر کی گئیں خالی نشستوں اور جن خالی نشستوں کو اب بھی پُر کیا جانا باقی ہے، کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

وزارت/ محکمہ

 

دیگر پسماندہ ذاتیں
نشستیں پُر کی گئیں نشتیں پُر کی جانے والی خالی نشستیں
عہدے 718 234 484
دفاعی پیداوار 164 149 15
مالی خدمات 14455 13030 1425
جوہری توانائی 1444 802 642
دفاع 2707 1439 1268
ریولے 2204 2194 10
آمدنی 5064 2076 2988
شہری ترقیات 692 95 597
فروغ انسانی وسائل 1557 571 986
امور داخلہ 11557 6437 5120
کُل 40562 27027 13535

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور عملہ و تربیت کے محکمے کے اس وقت کے سکریٹری کی سربراہی میں  قائم  کمیٹی  کی سفارشات کی بنیاد پر  نومبر/ دسمبر 2014 میں تمام وزارتوں اور محکموں کو احکامات جاری کئے تھے کہ وہ  او بی سی کے لئے مختص  بقایہ  خالی نشستوں  کی شناخت کریں اور اس کی وجوہات تلاش کرکے ان خالی نشستوں کو خصوصی تقرری مہم چلا کر پُر کریں۔

اکتیس ( 31 )دسمبر 2016 کی تاریخ تک کی جانکاری کے مطابق  مرکزی حکومت بشمول سرکاری بینکوں، مالیاتی اداروں ، سرکاری کمپنیوں میں  زیادہ ملازمتوں کی حامل 10 وزارتوں/ محکموں  نے دیگر پسماندہ ذاتوں کی 40562 بقایہ نشستون کی اطلاع دی تھی۔ان میں سے 27027 خالی نشستیں  یکم اپریل 2012 تا 31 دسمبر 2016 کے دوران پُر کی جاچکی ہیں۔ جبکہ 13535 او بی سی کی خالی نشستوں کو اب بھی پر کیا جانا باقی ہے۔

 دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کرنے  کی درخواست کے لئے دس وزارتوں/ محکموں کے ساتھ 7 میٹنگیں ہوچکی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More