Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام قومی پنشن اسکیم اور اٹل پنشن یوجنا کے تحت سبسکرائبرس کے اثاثوں کی مالیت پانچ ٹریلین روپے سے زیادہ ہوگئے

Urdu News

نئی دلی،  پنشن فنڈ  ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے آج اعلان کیا کہ اس نے اپنے زیر انتظام اثاثوں (اے یو ایم) کے  پانچ لاکھ کروڑ کے نشان کو پار کرلیا ہے۔ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس)  اور  اٹل پنشن یوجنا (اے  پی وائی)  نے  مشترکہ طور پر 12 سال کے عرصے میں اس تعداد میں حصہ ڈالا ہے۔

این پی ایس  سبسکرائبروں  میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے، جس میں سرکاری شعبے کے 70 لاکھ 40 ہزار ملازمین اور  غیر سرکاری شعبوں سے  24 لاکھ 24 ہزار  ملازمین  اس اسکیم میں شامل ہیں۔

پی ایف آر ڈی اےنے ، جو  ان اسکیموں کو منضبط کرنے والی اتھارٹی ہے، سبسکرائبر رجسٹریشن، نکلنے کا عمل، خدمت کی دیگر درخواستوں کو پروسس کرنے کا عمل اور  اسکیموں کو سبسکرائبر دوست بنانے کی غرض سے باقاعدگی سے سبسکرائبرو ں  کی  شناخت کے نئے طریقے، جیسے  او ٹی پی ؍  ای -سائن پر مبنی شمولیت، آف لائن آدھار پر مبنی شمولیت ، کے وائی سی  کی تصدیق کے بعد تیسرے فریق کی شمولیت ، ای – نامزدگی ، ای- اخراج وغیرہ ، متعارف کراتا رہتا ہے۔

پی ایف آر ڈی اے کے چیئرمین سپرتم بندیو اپادھیائے نے کہا کہ زیر انتظام اثاثوں کے پانچ  لاکھ کروڑ کے نشان کو حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، جو اس بات کی غماز ہے کہ سبسکرائبر کو  پی  ایف آر ڈی اے اور  قومی پنشن اسکیم پر  بھروسہ ہے۔ ہم نے  مؤثر نظاموں اور پیشہ ور فنڈ مینجروں  کے ساتھ ایک مضبوط اور انوکھا نظام  بنایا ہے، جو  مارکیٹ پر مبنی آمدنیاں  فراہم کرتا ہے جس سے ہمارے سبسکرائبر وں کو اپنے ریٹائرمنٹ فنڈ جمع کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ اس وبا کے دوران کارپوریٹ اور افراد کا یہ احساس بنا ہے کہ ریٹائرمنٹ  منصوبہ بندی محض ٹیکس کا فائدہ حاصل کرنے کا انتخاب نہیں ہے۔ این پی ایس  کے اندراجات اس چیلنج سے بھر پور اس دور میں بھی 14 فیصد کی شرح سے ترقی کررہے ہیں۔

پی ایف آر ڈی اے کے بارے میں:

پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ایف آر ڈی اے) ایک قانونی اتھارٹی ہے جسے پارلیمنٹ کے قانون کے ذریعے ، قومی پشن  نظام (این پی ایس) اور ان پنشن اسکیموں  کو منضبط کرنے، فروغ دینے اور  ترقی کو یقینی بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے، جن پر  یہ ایکٹ لاگو ہوتا ہے۔ شروع میں این پی ایس کو مرکزی سرکارکے ملازمین یکم جنوی 2004 سے  نوٹیفائی کیا گیا تھا اور بعد میں تقریبا تمام ریاستی سرکاروں نے بھی اپنے ملازمین کے لئے اسے اختیار کرلیا۔ این پی ایس  میں تمام بھارتی شہریوں (مقیم ؍  غیر مقیم ؍ غیر ممالک میں مقیم)  کے لئے رضا کارانہ طور پر نیز  کارپوریٹ کے ملازمین کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔

10 اکتوبر 2020 تک  قومی پنشن اسکیم اور اٹل پنشن یوجنا کے مجموعی سبسکرائبروں کی تعداد 3 کروڑ 76 لاکھ اور  زیر انتظام اثاثوں کی مالیت 505424 کروڑ ہوچکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More