33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس کلنگا میں دو میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح

Urdu News

قومی شمسی مشن کے حصے کے طور پر 2022 تک شمسی توانائی سے 100 گیگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے لئے شمسی بجلی اور ہدف کو فروغ دینے سے متعلق حکومت ہند کے اقدام کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 میگاواٹ کا شمسی فوٹو وولٹائک پلانٹ آئی این ایس کالنگا ، وشاکھاپٹنم میں وائس ایڈمرل اتل کمار جین، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، فلیگ آفیسر کمانڈنگ۔ ان۔چیف ای این سی کے ذریعہ 28 مئی 2020 کو شروع کیا گیا۔

پلانٹ جو کہ ای این سی میں سب سے بڑا ہے، ایک تخمینہ کے مطابق اس کی زندگی پچیس سال ہے۔ لاک ڈاون کے باوجود اے پی ای پی ڈی سی ایل سمیت تمام متعلقہ ایجنیسوں نے کورونا وبا سے متعلق تمام رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا اور اس کام کو انجام دیا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل اتل کمار جین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کے شروع ہونے سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست اقدامات سے متعلق ایسٹرن نول کمانڈ کی عہد بستگی کا پتہ چلتا ہے۔

آئی این ایس کالنگا ، جس کی سربراہی اس وقت کموڈور راجیش دیبناتھ کر رہے ہیں ، نے سبز اقدامات میں اہم پیش قدمی کی ہے 1980 کی دہائی کے اوائل میں اپنے قیام سے لے کر جس میں جنگل بانی، متعدد پودے لگانے والی مہم ، ساحلی صفائی مہم اور جیو ہیریٹیج سائٹ “ایرا مٹی ڈبالو” کا تحفظ شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More