26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہ شہروں میں 664 کلو میٹر سے زیادہ میٹرو ریل پروجیکٹوں پر فی الحال کام جاری ہے جبکہ بھارت میں 515 کلو میٹر سے زیادہ میٹرو لائن کام کرہی ہے: ہردیپ پوری

Urdu News

نئیدہلی: ۔ہاؤسنگ اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ پندرہ شہروں میں 664 کلو میٹر سے زیادہ میٹرو ریل پروجیکٹوں پر مختلف مرحلوں کے تحت کام جاری ہے جبکہ بھارت میں 515 کلو میٹر کی میٹرو لائن پہلے سے ہی کام کررہی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت سے وابستہ مشاورتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ملک میں  ماضی قریب میں شہری ٹرانسپورٹ کی وزارت کی طرف سے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں انہیں بتایا۔ وزیر موصوف نے  دیرپا شہری ٹرانسپورٹ پروجیکٹوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بتایا۔ پارلیمنٹ کے اراکین جناب بھرترو ہری مہتاب، جناب ڈی ڈی دیوےگوڑا، جناب گوک راجو  گنگا راجو، جناب راجن بابوراؤ وچارے، جناب رتن لال کٹاریہ، جناب سنتوش سنگھ چودھری اور ڈاکٹر شری کانت ایکناتھ شنڈے نے میٹنگ میں شرکت کی۔  ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا اور وزارت کے سینئر افسران اور دیگر شخصیتوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

جو پروجیکٹ فی الحال کام کررہے ہیں یا جن پر کام کیا جارہا ہے ان میٹرو ریل پروجیکٹوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جناب پوری نے  مطلع کیا کہ بہت سے نئے شہر وں میں میٹرو ریل نظام کے تئیں ایک امنگ پائی جاتی ہے۔ ریاستی سرکاروں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میٹرو ریل پالیسی 2017 کی شقوں کے مطابق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کریں اور اسے پیش کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دلّی- میرٹھ  ، دلّی – پانی پت اور دلّی – الور کے درمیان 373 کلو میٹر پر مشتمل سریع الحرکت علاقائی  راہداری نظام (آر آر ٹی ایس) پروجیکٹوں کے لئے منصوبہ بندی کاکام جاری ہے۔ موجودہ ارکان کو مطلع کرتے ہوئے سکریٹری موصوف نے بتایا کہ سبھی نئے میٹرو پروجیکٹوں کو دور دراز مسافروں کی آسانی کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایم او ایچ یو ا ے نے 16-2015 میں 9286.09  کروڑ روپئے مالیت کے ، 17-2016 میں 15298.61 کروڑ   روپئے مالیت کے 18-2017 میں 13956.23 کروڑ روپئے مالیت کے اور 19-2018 میں (30 ستمبر 2018 تک) 7481.28 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف میٹرو ریل پروجیکٹوں کیلئے رقوم جاری کیں۔

جناب پوری نے بتایا کہ میٹرو ریل کیلئے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے کی خاطر ہاؤسنگ اور شہری اُمورکی وزارت نے میٹرو ریل پالیسی 2017 کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس پالیسی میں اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی  منظرنامے سے میٹرو ریل پروجیکٹوں کے جائزے اور ان کے قابل عمل ہونے کے درمیان فرق کو دور کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد میٹرو ریل نظام کی باضابطہ منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ریاستی سرکاروں کو میٹرو ریل پروجیکٹوں کی جامع تجاویز تیار کرنے کے لئے ان کی رہنمائی کرنا ہے۔

جناب پوری نے کہا کہ ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت نے مئی 2017 میں نیشنل ٹرانزٹ اورینٹیڈ ڈیولپمنٹ (ٹی او ڈی) سے متعلق نوٹس بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد زمین کے ملے جلے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنی ہے جس سے سفر میں اختصار آتا ہے اور عوامی ٹرانسپورٹ کی رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس پالیسی کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ پر انحصار کرنے والے عوام  راہداری کے اسٹیشنوں تک پہنچنے کے دائرے کے اندر اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکیں۔ اس بات کو یقینی بناکر سب کی شمولیت والی آبادیوں کو فروغ دینا ہے۔

ناگپور میں گیارہویں اربن موبیلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس دو سے چار نومبر 2018 کو منعقد ہوگی جس کا موضوع ’’گرین موبیلٹی ‘‘ہے۔ اس کانفرنس میں تازہ ترین جانکاری فراہم کی جائے گی اور شہروں میں ٹرانسپورٹ کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں شہروں کو  معلومات فراہم کی  جائے گی نیز ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنیوں ، پالیسی سازوں ، پریکٹشنرز  بھارت اور بیرون ملک کے شہری ٹرانسپورٹ کے افسران کو یکجا کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More