32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئےہیں: وزیر سیاحت

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کی وزارت نے سیاحوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں جن کی تفصیل اس طرح ہے:

  1. ہندوستان میں سفر سے متعلق معلومات  فراہم کرنے اور ہندوستان میں سفر کے دوران مشکلات سے دوچار ہونے والے سیاحوں کی مناسب رہنمائی کے لئے 12 زبانوں میں ہفتے میں 24 گھنٹے کام کرنے والی سیاحوں کی ایک فری ہیلپ لائن سروس شروع کی گئی ہے جس کا نمبر 1800111363 یا 1363 ہے۔
  2. غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر انہیں ایک استقبالیہ کارڈ دیا جاتا ہے جس پر ‘‘اپنے قیام سے لطف  اٹھانے کے طریقے’’ لکھا ہوتا ہے۔ اس کا مقصد سیاحوں کے سفر کو ایک یادگار تجربہ بنانا ہے۔
  3. آندھرا پردیش، گوا، کرناتک، کیرلا، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، اترپردیش، دہلی، پنجاب، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کی ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے سیاحتی پولیس کو کسی نہ کسی شکل میں تعینات کیا ہے۔
  4. سیاحت کی صنعت اور عام انسانوں میں اچھے رویے اور سیاحوں کے تئیں بہتر سلوک کی اہمیت کے بارے میں اگاہی پیدا کرنے کی غرض سے سماجی اگاہی کی میڈیا مہم شروع کی گئی۔ اس کا مقصد ‘اتیتھی دیوو بھوو’ کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
  5. ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مسافروں کے لئے حفاظت اور سکیورٹی سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے گئے۔ اس کا مقصد قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ سیاحوں کے لئے ان کے سفر کا تجربہ خوشگوار رہے۔
  6. سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے منصوبے مرتب کرنے کی غرض سے جس میں محفوظ اور باعزت سیاحت کے منصوبے بھی شامل ہیں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، نیز سیاحت سے متعلق مختلف اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھا جاتا ہے۔
  7. ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزریز جاری کی جاتی ہیں جن میں سیاحتی مقامات پر سیلفی کے  لئے خطرناک  خطے کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت نے ویب سائٹ www.incredibleindia.org  پر  ایک ایڈوائزری بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ایک محفوظ مقام ہے۔

یہ اطلاع سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More