25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے اتراکھنڈ میں جنگ میں آگ پر فرضی مشق کا اہتمام کرے گا

این ڈی ایم اے اتراکھنڈ میں جنگ میں آگ پر فرضی مشق کا اہتمام کرے گا
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل،آفات کے قومی بندوبست کی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) 20 اپریل کو اتراکھنڈ میں جنگلوں میں آگ پر پہلی مرتبہ فرضی مشق کا اہتمام کرے گی، تاکہ کسی بھی جنگل میں آگ لگنے کی صورت میں تیاریوں اور جوابی کارروائی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔فرضی مشق انسیڈینٹ ریسپونس سسٹم (آئی آر ایس) کے اصول پر منعقد کی جائے گی جو شراکت داروں کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس مشق سے تیاریوں میں اضافہ ہوگا اور ابتری اور پریشانی کو کم کرکے تیزی سے جوابی کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس فرضی مشق سے مختلف شراکت دار ایجنسیوں میں تال میل اور بہتر مواصلات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے مقامی آبادی میں بیداری بھی پیدا ہوگی اور انہیں پتہ چلے گا کہ ایک جنگل میں آگ روکنے کے لئے کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا ہے۔ فرضی مشق تین دن کے پروگرام کا ایک حصہ ہوگی جو منگل کو تال میل کانفرنس کے ساتھ شروع ہوگی۔ اس کے بعد بدھ کو ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز ہوگی۔ دہرادون کے اضلاع ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان تیاری میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ فوج، نیشنل ڈزاسٹر ریسپونس فوس (این ڈی آر ایف) جنگل صحت پولیس فائر فائٹنگ سول ڈیفنس ٹرانسپورٹ الیکٹر سٹی جیسے اہم محکمے کے سینئر افسران اس مشق میں شرکت کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More