22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پراگتی کے ذریعہ وزیراعظم کا تبادلہ خیال

प्रधानमंत्री का प्रगति के माध्‍यम से इन्‍टरैक्‍शन
Urdu News

نئی دہلی۔۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پراگتی کے ذریعہ اپنی 21ویں رابطہ میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ زیادہ سرگرم حکمرانی اور بروقت عملدرآمد کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی ایک ہمہ مقصدی پلیٹ فارم ہے۔ پراگتی کی پہلی 20میٹنگوں میں 8.79 لاکھ روپے مالیت کے 183 پراجیکٹوں کا جائزہ لیاجاچکا ہے۔ 17شعبوں میں عوامی شکایات کے حل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

آج کی 21 ویں میٹنگ میں وزیراعظم نے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک سے متعلق شکایات کے حل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کارکردگی میں بہتری کو نوٹ کیا اور متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک کے سلسلے میں کام میں تیزی لائیں۔ افسران نے ان اقدامات کی وضاحت کی جو پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک دینے میں تیز رفتاری اختیار کرنے کے سلسلے میں کئے گئے ہیں۔ ان میں اضافہ شدہ افرادی قوت کا معاملہ بھی شامل ہے۔

وزیراعظم نے کام میں تیزی لانے اور اس سلسلے میں عالمی معیار تک پہنچنے کی غرض سے جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زورد یا۔

وزیر اعظم نے 56,000 کروڑ روپئے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے نواہم پراجیکٹوں کاجائزہ لیا یہ پراجیکٹ ریلوے، سڑک، بجلی اور تیل پائپ لائن اور صحت شعبوں سے متعلق ہیں اور کئی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، ہریانہ، راجستھان، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، پنجاب، مغربی بنگال، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، بہار، اڈیشہ، تلنگانہ، کیرلا شامل ہیں۔ آج جن پراجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ان میں دہلی ، ممبئی صنعتی راہداری اور چار نئے ایمس کی تعمیر شامل ہے۔ ان اداروں کاتعلق آندھرا پردیش میں منگلا گری، مغربی بنگال میں کلیانی، مہاراشٹر میں ناگپور اور اترپردیش میں گورکھپورسے ہے۔

وزیراعظم نے اسمارٹ سٹی مشن کا جائزہ بھی لیا۔ انہو ں نے چیلنج بھرے راستے پر شہروں کی شرکت کی تعریف کی۔ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ایک کے سامنے چیلنج یہ ہے کہ اعلی معیار کے ساتھ 90منتخبہ شہروں میں کام کی تیز رفتاری سے تکمیل اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جنگلات کے حقوق سے متعلق قانون کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے قبائلی طبقوں کے حقوق کا تعین کرنے اور دعووں کو تیز رفتاری کے ساتھ نپٹانے کے لئے خلائی ٹکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کے بارے میں خدشات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں اور منتقلی بڑی آسانی کے ساتھ ہوئی ہے۔ انہوں نے چیف سکریٹریوں سے کہا کہ جی ایس ٹی کے تحت اندراج میں اضافے کے لئے مزید کوشش کریں۔ اور اس سلسلے میں ایک مہینے کے اندر اندر تیزی لائیں۔

گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس( جی ای ایم) کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پورٹل سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے اور غیر ضروری اخراجات کم ہوئے ہیں۔ انہو ں نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا کہ سرکاری کاموں میں جی ای ایم کو ترجیح دیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More