40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے لوک سبھا حلقے ادھم پور کٹھوعہ ڈوڈا میں کوویڈ سے متعلق کمیونٹی سروس پروگراموں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا۔

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ ادھم پور کٹھوعہ ڈوڈا کی ایک میٹنگ کی جس میں انھوں نے شرکا اور ممتاز رہ نماؤں سے بات چیت کی اور کوویڈ سے متعلق اب تک کیے گئے کمیونٹی سروس پروگراموں کا جائزہ لیا اور اس وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں ماہ کی 30 تاریخ کو مودی حکومت کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر کمیونٹی “سیوا”/سروس پروگراموں کے انعقاد کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بتایا گیا کہ 28 ویں سے لوک سبھا حلقہ میں بوتھ سطح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں خون عطیہ کیمپ بھی شامل ہیں۔ 30 مئی کو لوک سبھا حلقے کے تمام چھ اضلاع میں مختلف پنچایت مقامات پر “سیوا” یا کمیونٹی سروس پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ پروگرام کوویڈ سے متعلق مواد جیسے فیس ماسک، سینیٹائزر، فوڈ راشن کے ساتھ ساتھ آکسی میٹر وغیرہ بھی تقسیم کریں گے۔

وبا کی دوسری لہر کے دوران حلقے میں جاری انتظامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تمام کوویڈ-19 انتظامات، چاہے وہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی ہو یا وینٹی لیٹرز کی دستیابی، اپ ٹو ڈیٹ رہے ہیں اور انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ حلقے کے تقریباً تمام اضلاع میں وقت پر آکسیجن پلانٹ لگائے گئے ہیں اور تمام اضلاع میں کارکنوں کی جانب سے کوویڈ سے متعلق مواد تقسیم کیا جارہا ہے۔

وزیر موصوف نے تمام اسٹیک ہولڈروں کو یہ بھی بتایا کہ کوویڈ-19 وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقے کے دیہاتوں میں ٹیلی مشاورت کی سہولیات قائم کی جارہی ہیں جس کے لیے تسلیم شدہ ڈاکٹروں کے پینل کے لیے رہ نما خطوط پہلے ہی سے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے اندھا دھند ریفرل کا عمل رکے گا  اور ضلعی اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ دست یاب اعداد و شمار کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 66 فیصد سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں جو قومی اوسط سے زیادہ ہیں اور یہ ایک حوصلہ افزا علامت ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگ اب ٹیکہ لگوانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

اس وقت جموں و کشمیر میں کوویڈ کی مثبتیت اور اموات کی شرح کے بارے میں وزیر موصوف نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں کے دوران کوویڈ-19 سے متعلق اموات اور مثبتیت کی شرح میں کافی کمی آئی ہے جو وبا کے دوران ایک اچھی علامت ہے اور جموں و کشمیر میں صحت کی نئی ترقی یافتہ سہولیات لوگوں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ 30 مئی کو مرکزی حکومت کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر کوویڈ-19 کے لیے امدادی سامان تقسیم کرنے کے علاوہ خون کے عطیہ کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران اسٹیک ہولڈروں نے ادھم پور لوک سبھا حلقے کو کوویڈ سے متعلق امدادی سامان بھیجنے اور حسب ضرورت آکسیجن پلانٹ لگانے پر مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ-19 وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود ان کے حلقے کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں جو ہر حال میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More