33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے رجسٹریشن دستاویزات میں دویانگ جن کی ملکیت کو شامل کرنے کے لئے ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  رجسٹریشن کے وقت  گاڑیوں کی ملکیت کی تفصیات   درج کرانے کےلئے  سی ایم وی آر 1989 کے  فارم 20 میں ترمیم کےلئے  نوٹیفکیشن بتاریخ 22 اکتوبر جاری کیا ہے۔ دویانگ جنوں کو اس کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔

وزارت کو پتہ چلا تھا کہ  موٹر وہیکل کے رجسٹریشن کے لئے  ضروری سی ایم وی آر کے تحت مختلف  فارموں میں  ملکیت کی تفصیل مناسب طریقے سے ظاہر نہیں کی جاتی۔

اس کے پیش نظر ملکیت کی تفصیل درج کرنے کے لئے  سی ایم وی آر 1989 کے فارم 20 میں ترمیم کی گئی ہے: ’’4 اے ملکیت کی نوعیت مختار ادارہ مرکزی حکومت  چیریٹیبل ٹرسٹ  ڈائیونگ ٹریننگ اسکول دویانگ جن (اے) جی ایس ٹی رعایت حاصل ہے (بی) بغیر جی ایس ٹی رعایت کے تعلیمی ادارہ ، فرم،  سرکاری / انڈر ٹیکنگ  انفرادی مقامی اتھارٹی  ملٹی پل آنر  دیگر  پولیس محکمہ  ریاستی حکومت  اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپ/ محکمہ‘‘۔

اس کے علاوہ  دویانگ جنوں  (جسمانی معذوری  والے افراد)  کو  موٹر وہیکل خریدنے  / ملکیت  / چلانے کے لئے  حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت  جی ایس ٹی کے فائدے اور دیگر رعایتیں بھی فراہم کرائی جارہی ہیں۔  سی ایم وی آر 1989 کے تحت  موجودہ تفصیلات کے  مطابق درج کی گئی ملکیت سے  دویانگ جن شہریوں کی تفصیلات کا پتہ نہیں چلتا ہے، جس سے ایسے شہریوں کے لئے  سرکاری اسکیموں کے تحت مختلف  فائدے حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مثلاً  بھارتی صنعتوں کے محکمے  کی مالی تحریک کی اسکیم کے مطابق  دویانگ جن کو ملنے والے فائدے مجوزہ ترمیم سے  ایسے ملکیت کی تفصیل میں مناسب معلومات ظاہر ہوں گے اور دویانگ جن کو مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ مل سکے گا۔

اس سلسلے میں  19 اگست 2020 کو عوام سے  تجاویز اور تبصرے  طلب کئے گئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More