29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منشیات کے عادی لوگوں کو معاشرے میں واپس لانے کے لئے کنبے اورمعاشرے کو آگے آکران کی مدد کرنی چاہیئے :تھاورچند گہلوٹ

Urdu News

نئی دہلی: سماجی  انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاورچند گہلوٹ نے کہاہے کہ ان لوگوں کے لئے  جو منشیات کے عادی ہیں ، صرف مشورہ اورتعلیم ہی  کافی نہیں ہے ۔ ان لوگوں کو ایسے لوگوں کی طرح دیکھنے کی ضرورت ہے جو کسی بیماری سے دوچارہیں ۔ ہمیں نشے کے عادی لوگوں کو مناسب میڈیسن فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی کانسلنگ بھی ضروری ہے ۔ اس بات کویقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے  کہ یہ علاج ومعالجے ہرایک کے لئے آسانی سے دستیاب ہیں اور یہ امیتاز کے بغیردستیاب ہیں ۔ ایک اوراہم پہلوان افراد پرلگنے والے دھبے کے بارے میں ہے ۔ اگریہ ایسے لوگ منشیات کے استعمال کو روک دیتے ہیں تو  بھی انھیں معاشرے کی جانب سے مسلسل امتیاز کاسامناکرتے رہناپڑ ے گا۔انٹرنیشنل سوسائٹی آف ایڈیکشن میڈیسن ( آئی ایس اے ایم ۔2019) کی 21ویں سالانہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب تھاورچند گہلوٹ نے کہاکہ معاشرے میں منشیات کے عادی لوگوں واپس لانے کے لئے  آگے آکران کی مدد کرنی چاہیئے ۔ معاشرے کے ممبروں کو کام شروع کردینا چاہیئے اوراس کا سرگرم ممبربننا چاہیئے ۔

انھوں نے کہاکہ ان کی وزارت منشیات سے متعلق سرگرمیوں کو کم کرنے کی مانگ کے لئے ایک نوڈل ایجنسی ہے  اور اس نے ہندوستان میں منشیات کے استعمال کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لئے قومی سطح  پرایک سروے شروع کیاہے اور ایمس  سے کہاگیاہے کہ وہ  وزارت کے لئے مطالعے کاکام کرے ۔ رپورٹ فروری ، 2019میں جاری کی گئی تھی اوراس میں یہ بتایاگیاتھا کہ  لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو نشے کی لت سے دوررکھنے کے لئے مدد کی ضرورت ہے ۔ وزارت نے اس مسئلے کا نوٹس بھی لیاہے اورنشے کے عادی لوگوں کے لئے پروگرام تیز کرنے کی خاطر اقدامات شروع کئے ہیں ۔ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  اسکول اورکالج جانے والے طلباء اور بیچ میں ہی اپنی تعلیم چھوڑنے والے طلباء کےساتھ بھی کام کررہی ہے کہ  وہ منشیات کا استعمال کرنا شروع نہ کریں ۔ اس نے ملک میں منشیات کے عادی لوگوں کے علاج کے لئے علاج ومعالجے کے سینٹرکی تعداد بڑھانے کا کام شروع کردیاہے ۔ وزیراعظم نے بھی من کی بات کے اپنے ریڈیوپروگرام میں منشیات سے متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال اورانھیں تعاون فراہم کرنے پرزوردیاہے

اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے تیزی سے بدلتی ہوئی دنیامیں نشے کی لت ۔اس کانفرنس  کا اہتمام نیشنل ڈرگس ڈیپینڈنس ٹریٹ منٹ سینٹر( این ڈی ڈی ٹی سی )  اور سائکیٹری کے محکمے نے  ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز( ایمس ) ، ورلڈ  سائکیٹرک ایسوسی ایشن، دی ورلڈایسوسی ایشن آف سوشل سائیکیٹری ، دی انڈین سائیکیٹرک سوسائٹی اور دی انڈین ایسوسی ایشن سائیکیٹری کے اشتراک سے کیاہتے ۔ اس کانفرنس کو سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت ، صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت اور خزانہ کی وزارت کے ریونیو کے محکمے کا تعاون بھی حاصل ہے ۔

آئی ایس اے ایم ۔2019 میں 30سے زیادہ ملکوں کے مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔ چاردن تک چلنے والی اس کانفرنس میں ممتاز بین الاقوامی اورقومی ماہرین کے 40سے زیادہ لیکچرہوں گے جو نشے کی روک تھام اورعلاج  سے متعلق ہوں گے اور نشے کی لت کے  مختلف  پہلووں پر 80سے زیادہ سمپوزیم اور ورک شاپ ہوں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More