37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائبلس انڈیا پر فاریسٹ فریش ، آرگینک رینج کی نئی موثر، بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت (قوف مدافعت) کو مضبوط کرنے والی مصنوعات لانچ کی گئی

Urdu News

لاکھوں قبائلی انٹرپرائزیز   کو بڑے بازار میں   پہنچ کے قابل  بناتے ہوئے   اور ساتھ ہی اپنی  مصنوعات   کی حد بڑھاکر ، انہیں اور بھی  دلکش بناتے ہوئے ،   ٹرائبلس انڈیا نے  اس ہفتے   اپنی فہرست میں 46 مزید قبائلی مصنوعات  جوڑی ہیں،  جو کہ  خاص طور سے  فاریسٹ فریش  اور آرگینک  رینج سے ہیں۔  گزشتہ ماہ   ٹریفیڈ نے  اپنے ٹرائبس انڈیا ر ینج میں     فوریسٹ فریش  اور آرگینک رینج میں     بنائی گئی   قوت مدافعت  صلاحیت بڑھانے والی  مصنوعات اور   قبائلی  فن اور دستکاری   کی بڑی تعداد شامل کی تھیں۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں   جاری کی گئی    تمام مصنوعات   125 ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس ، ٹرائبس انڈیا موبائل  وین اور آن لائن پلیٹ فارم جیسے کہ ٹرائبس انڈیا ای مارکیٹ پلیس   (tribesindia.com)  اور  ای-ٹیلسرپر دستیاب ہیں۔

 اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹرائفیڈ کے منیجنگ  جناب پرویر کرشن نے کہا ،’’ٹرائبس انڈیا قبائلیوں کی  زندگی  کو متاثر کرنے اور بدلنے   نیز ان کی  معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے  کوشاں رہتی ہے۔ ٹرائفیڈ  گو کل فار لوکل  گو ٹرائبس کے منتر پر کام کرتا ہے کیونکہ یہ قبائلی لوگوں کی  بہبود کے لئے کام کرتا ہے اور ان کی معیار زندگی میں سدھار کرتا ہے۔  پورے ہندستان کے  قبائلی لوگوں کے ذریعہ  تیار ان مصنوعات کو رینج میں شامل کرنا اس سمت میں  اٹھایا گیا  ایک اور قدم ہے‘‘ْ۔

ملک کے مختلف حصوں سے آئی یہ مصنوعات جنہیں آج لانچ کیا گیا ، ان میں جھارکھنڈ کے اوراؤ قبیلے کے ذریعہ تیار کئے  گئے مختلف فلیورس ،  جیسے کہ ناریل، تل، بادام،  بیسن اور مکھن کے ذائقے دار کوکیز شامل ہیں۔ آرگینک  مصنوعات رینج میں دس  مصنوعات تمل ناڈو میں ، ملیالی قبیلے سے لی گئی ہیں۔ ان  میں  آرگینک  ثابت باجرہ،  آرگینک چنا،   آرگینک  باجرے کے بسکٹ،  آرگینک  باجرے کے  چاول کی ورائیٹی، ، ہلدی پاؤڈر اور ہربل صابن  شامل ہیں۔  اوڈیشہ  کی کھونڈ قبیلے سے اس ہفتے پانچ مصنوعات شامل کی گئی ہیں۔  ان میں   سال ریزن سے بنی  آرگینک اگربتی،  اوڈیشہ کی 300 سے زیادہ قبائلی خواتین  کے ذریعہ تیار کردہ  آرگینک میتھی پاؤڈر  ، سونٹھ،  (سوکھی ادرک)  پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، اور پنچ پھوٹن (تڑکا/گارنش مسالہ) شامل ہیں۔  چھتیس گڑھ کے گونڈ ،موڈیا اور ماریہ قبیلے کی جانب سے  راست قدرتی، فوریسٹ  فریش شہد بھی   شامل کیا گیا ہے۔   یہ شہد   خالص ہے اور اس میں   کوئی بھی انگریڈینڈ  نہیں ملا یا گیا ہے۔  آج کے   لانچ   کی خاص   دلچسپی رہی   ون تلسی شہد ،  جو کہ  مصدقہ بھی ہے  دیگر مصنوعات میں دیسی گھی،  ہلدی والا تیل،  دیسی چاول اور شکر قندی کے چپس شامل ہیں۔  راجستھان سےبھی   چھ مصنوعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ   ہربل مصنوعات   ، آولا  جوس، کھجور کی ٹوکری اور سونف ہیں۔ احمد آباد سے   10 آیورویدک مصنوعات شامل کی گئی ہیں۔ ان میں آنولے کے پاوڈر، ہردا پاؤڈر،  رسائن پاؤڈر، برہمنی پاوڈر ، اشوگندھا پاؤڈر اور امریتا شامل ہیں۔  یہ تمام   قوت مدافعت کو   کی صلاحیت کو  بڑھانے والے   آرگینک  مصنوعات ہیں جنہیں گجرات کے مختلف   قبائلیوں سے لایا گیا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت  کے تحت  ٹرائفیڈ گو ووکل فار لوکل  گو ٹرائبل  منتر پر  کام کرتا ہے  کیونکہ  یہ پورے ملک میں  قبائلی لوگوں کو  اور ان کے گذر بسر کو  فائدہ پہنچانے کا کام   کرتا ہے۔ حال ہی میں   لانچ ہوئے  ہندستان کی سب سے بڑے دستکاری اور  آرگینک مصنوعات کے بازار   ٹرائبس انڈیا ای-مارکیٹ پلیس  نے قبائلی مصنوعات اور   دستکاری کی نمائش کی جس سے  یہ پورے ملک کے صارفین تک پہنچ سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More