26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یکم اکتوبر 2021ء سے 31 اکتوبر تک کلین اِنڈیا پروگرام-جناب ایم این نٹراج، اسٹیٹ ڈائریکٹر این وائی کے کرناٹک

Urdu News

نہرو یووا کیندر کرناٹک کے اسٹیٹ ڈائریکٹر نے آج بنگلورو میں ’آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت کلین اِنڈیا پروگرام‘کے تعلق سے چلائی جارہی سرگرمیوں کے متعلق میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت ، بھارت سرکار کے ذریعے ریاستی سرکاروں کے اشتراک سے آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کےلئے اِس پروگرام کے تحت سال بھر اِس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 2021ء سے 31 اکتوبر 2021ء کے دوران جو کلین اِنڈیا پروگرام شروع ہوا ہے، اُس کے تحت ملک کے 744 اضلاع کے  2.5لاکھ گاؤں میں، جہاں این وائی کے ایس یوتھ کلب موجود ہیں، صاف صفائی کی مہم کے ساتھ کچرے اور خاص طورپر سنگل یوز پلاسٹک کچرے کو اکٹھا کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔نہرو یووا کیندر سنگٹھن ، این ایس ایس ، پنچایتی راج اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، سرکاری محکموں، یوتھ کلبوں اور مہیلا منڈلوں کو اس مہم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آس پاس کی جگہوں کو پوری طرح صاف کرنے اور کچرے سے آزاد کرنے میں مدد مل سکیں۔

پروگرام کی اہم سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جمع کرنے کی مہم اور گھر گھر مہم چلا کر کچرے کو نہ صرف اکٹھا کیا جائے گا، بلکہ اُن کے انتظام کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی گاؤں کو خوبصورت بنایا جائے گا، تاریخی عمارتوں اور ورثوں کے مقامات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کا رکھ رکھاؤ بھی کیا جائے گا۔ساتھ ہی ورک کیمپوں کے ذریعے کمیونٹی سینٹروں، یوتھ کلب؍مہیلا منڈل، اسکول اور پنچایتی عمارتوںوغیرہ اور پانی کے روایتی ذرائع کی صاف صفائی اور رکھ رکھاؤ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 744اضلاع سے تقریباً 75 لاکھ کلو کچرا ، خاص طور سے پلاسٹک کچرا اکٹھا کرنے کے ساتھ اُنہیں ضائع کیا جائے گا۔اِس حساب سے فی ضلع اوسطاً 10,080کلو کچرا جمع ہوگااور اِس کے حساب سے فی گاؤں اوسطاً 30 کلو کچرا جمع اور ضائع کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران پی آئی بی بنگلور میں اے ڈی جی، محترمہ نتاشہ ایس ڈی سوزا، این وائی  کے  کے ریجنل ڈائریکٹر جناب ایس پی پٹنائک ، این ایس ایس کرناٹک کے ریجنل ڈائریکٹر جناب کے وی کھادری نرسمہیا بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More