31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارت ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا:جناب کرن رجیجو

Urdu News

نوجوانوں کے امور اورکھیل کے وزیر   جناب  کرن رجیجو نے  پیر کو ڈوپنگ مخالف اور اسپورٹس سائنس پر  ایک ویبنار کا افتتاح کیا، جس کا مشترکہ اہتمام قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) نیشنل اسپورٹس  یونیورسٹی  (این ایس یو) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل)  نے کیاتھا۔

ورچوئل میٹنگ میں  ورلڈ اینٹی  ڈوپنگ ایجنسی  (ڈبلیو اے ڈی اے)  کے صدر  جناب  وٹولڈ بانکا،   برانڈ امبیسڈر  این اے ڈی اے، سنیل شیٹی، سکریٹری (اسپورٹس)  جناب روی متل  ، این ایس یو کے وائس چانسلر جناب آر سی مشرا اور این  اے ڈی اے کے ڈی جی او ر سی ای او جناب  نوین اگروال نے  بھی   اس ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

جناب رجیجو نے واڈا چیف کو یقینی دہانی کرائی کہ   ہندستان صاف ستھرے کھیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوششوں کی  حمایت کرے گا ۔ وزیر کھیل نے کہاکہ ، ’’ مسٹر بانکا ،مجھے آپ سے  یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈوپنگ   سطح پر  اینٹی ڈوپنگ  کمیونٹی کی  تفتیشی صلاحیتوں  کو تقویت دینے کے لئے واڈا میں   بھارت کی شراکت کو  بروئے کار لایا جائے گا ۔  ہندستان  کھیل اور صاف ستھرے کھیل کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہے اور  ہم کھیل کی سالمیت کو   یقینی بنانے کے لئے   تمام  کوششوں کی   حمایت کریں گے۔

جناب رجیجو نے یہ بتایا کہ ناڈا  ڈوپنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں پرعزم ہے اور واڈا کے تحت   ڈوپنگ سے متعلق تمام قواعد کو نافذ کررہا ہے۔  انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ ناڈا انڈیا   ڈوپ فری کھیلوں کے لئے   پرعزم ہے، اور ڈوپنگ کی لعنت سے چھٹکار ا پانے میں    کھیلوں کی برادری کو   اپنا تعاون  جاری  رکھے گا۔ یہ اینٹی ڈوپنگ قوانین اور پالیسیاں اپناتے ہیں اور ان پر   عمل پیرا ہیں، جو تازہ ترین   عالمی   اینٹی ڈوپنگ   کوڈ اور بین الاقوامی   معیار کے مطابق ہے۔ وزیر کھیل نے  واڈا کے صدر  کو  یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ  این ڈی ٹی ایل  نے واڈا کی تجویز کردہ مختلف نکات پر اصلاحی اقدامات اٹھائے ہیں،  اور امید ظاہر کی ہے کہ واڈا کے رہنما خطوط کے مطابق  جلد ہی اسے  شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

اداکار سنیل شیٹی اور برانڈ امبیسڈر ،  ناڈا،  نے اس قدم  کی تعریف کرتے ہوئے   کہا کہ  اس موضوع پر  مستقل ویبنار  رکھنے سے  کھلاڑیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔   انہوں نے کہا،’’میں اینٹی ڈوپنگ   اس ویبنار سے بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ ہمارے پاس  اس طرح کےموضوعات پر  گفتگو کرنے کے لئے   اس طرح   کے ویبنار ہیں۔اس سے  ہمارے کھلاڑیوں کو   طویل مدت تک  مدد ملے گی‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More