41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وہ ایک سماجی مصلح تھے اور مذہبی کٹّر پنتھی کے خلاف تھے: نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی بیش قیمت وراثت کی حفاظت کرنا ہی سچی حب الوطنی ہے اور  ہندوستان  غیر معمولی تبدیلیوں کا سامنا کرنے والی دنیا کے لیے ایک سہارا اور ایک روحانی قطب نما فراہم کراسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان  کڑواہٹ سے بھری دنیا کے لیے مختلف پھولوں سے مختلف شہد کی مکھیوں کے ذریعے جمع کیا گیا دانش مندی کا شہد فراہم کراسکتا ہے۔

حیدرآباد میں سورن بھارت ٹرسٹ میں سوامی وویکانند کا یوم پیدائش منانے کے لیے منعقدہ نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وویکانند بلا امتیازِ ذات ومسلک کے انسانیت  کی فلاح وبہبود میں یقین رکھتے تھے اور انھوں نے انسانیت کی بقا اور ترقی کے لیے روحانیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ سوامی وویکانند ایک سماجی مصلح تھے اور مذہبی کٹر پنتھی کے خلاف تھے۔

سوامی وویکانند کی تعلیمات ، جو ہر دور کے نوجوانوں کے لیے موزوں ہیں، کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو صحت مند، روشن دماغ اور پُر اعتماد دیکھنا چاہتے تھے۔ انھوں نے سوامی وویکانند کی تعلیمات کو نوجوان نسل میں مقبول بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ  وہ ہندوستان کی ثقافت، روحانی وراثت اور روایات کی عظمت کا احساس کرسکیں اور اس پر عمل کرسکیں۔

سوامی وویکانند کے اِن لفظوں کہ ‘‘مجھے 100 توانائی سے بھرپور نوجوان دو اور میں ہندوستان کو بدل دوں گا’’ کو یاد کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نوجوانوں کو سوامی وویکانند کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے اور ہندوستان کو بدلنے کے لیے  ایثار اور خدمت  کے  اصولوں سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  نوجوانوں کو سوامی وویکانند کی تعلیمات کی تشہیر بھی کرنی چاہیے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیے۔

سوامی وویکانند کو ہندو ثقافت کا ایک پیکر بتاتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ  125 سال قبل عالمی دھرم سنسد سے ان کاخطاب  ایک شاندار واقعہ تھا اور اس نے مغربی ممالک میں ہندو مذہب کو متعارف کرانے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شکاگو میں ان کی تقریر ہندوستانی ثقافت کے لیے ہمیشہ اہم رہے گی اور ہمیشہ موزوں رہے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  آج ان دیواروں کو گرانے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے جو مذہب، کٹرپنتھ، ذات یا علاقے کے نام پر عوام میں تفریق پیدا کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذہبی رواداری تمام عقائد کے لوگوں کی پُر امن بقائے باہمی اور مذہبی تنوع کا جشن منانے کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سوامی جی  تعلیم کو لوگوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے تھے اور عوام اور غریب لوگوں کو تعلیم دینے کے اقدامات کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے سوامی وویکانند کا مقولہ دہراتے ہوئے کہا کہ ‘‘اگر غریب لڑکے تعلیم کے پاس نہیں آسکتے تو تعلیم کو ان کے پاس جانا چاہئے’’۔ جناب وینکیا نائیڈو نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے کوشش کریں۔اس سے قبل انھوں نے سوامی وویکانند کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More