27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم گروگوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک یادگار سکہ جاری کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جنوری 2019 کو 7 لوک کلیان مارگ، نئی دلّی میں گرو گوبند سنگھ جی   کے بارے میں ایک یادگار سکہ جاری کریں گے۔ اس موقع پر  گروگوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش کی تقریب میں وزیر اعظم منتخبہ حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

سکھوں کے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ اپنی تعلیمات اور اصولوں سے بہت سے لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 جنوری 2017 کو، پٹنہ میں شری گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے 350ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انھوں نے ایک یادگار ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ کس طرح گرو گوبند سنگھ جی نے ہندوستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے پانچ پنچ پیاروں اور خالصہ فرقے کے ذریعے ملک کو متحد کرنے کی بے مثال کوشش کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ گروگوبند سنگھ جی نے  علم کو اپنی تعلیمات کا مرکز بنایا۔

کمزور طبقات کے لیے گروگوبند سنگھ جی کی لڑائی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 30 دسمبر 2018 کو اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا تھا کہ گروگوبند سنگھ جی کو یقین تھا  کہ سب سے بڑی خدمت انسانوں کی  تکلیفوں کو کم کرنا ہے۔ انھوں نے  گروگوبند سنگھ جی کی شجاعت، ایثار اور ان کی لگن  کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے  18 اکتوبر 2016 کو  لدھیانہ نیشنل ایم ایس ایم ای ایوارڈ کی تقریب میں  کہا تھا کہ کس طرح گرو گوبند سنگھ جی کا پیغام ، کہ لوگ پوری انسانیت کو ایک سمجھیں ، ان میں کوئی بڑا یا چھوٹا نہیں ہے، کوئی چھوت یا اچھوت نہیں ہے، اب بھی  موزوں ہے۔ 15 اگست 2016 کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر ملک کے لیے قربانی کے اُس جذبے کا ذکر کیا تھا جو سکھ گروؤں کی روایت رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More