21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل کے دن آل انڈیا پنشن عدالت کا افتتاح کریں گے اور انوبھو ایوارڈس پیش کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل یہاں آل انڈیا پنشن عدالت کا افتتاح کریں گے۔

پنشن اور پنشن پانے والوں کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمہ کی طرف سے منعقد کی جانے والی یہ پنشن عدالت حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت کے پنشن پانے والوں کے تئیں اچھی حکمرانی کے ایک حصے کے طور پر پنشن پانے والوں کی فلاح و بہبود کی سب سے بڑی کارروائی کا ایک حصہ ہوگی۔ ایک دن میں کی جانے والی یہ ایک بے مثال کوشش ہے، جس میں مرکزی حکومت کی تمام وزارتیں اپنی اپنی پنشن عدالتیں لگائیں گی، جن میں شکایت کرنے والے پنشن یافتہ فرد کے مسئلے کو اسی وقت حل کردیا جائے گا۔

پنشنروں کے کیس سے وابستہ تمام محکمے مثلاً پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، متعلقہ بینک پنشن پانے والا یا اس کا نمائندہ موجودہ قوانین کے اندر اندر متعلقہ شکایت کو حل کریں گے۔ یہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ شکایات کو حل کرنے کا اصلاح کے تعلق سے بہت بڑا عمل ہے، جس میں پنشن پانے والوں کا عدالت کے بیجا چکر لگانے سے بچاؤ ہوسکے گا۔

امید ہے کہ اس کوشش سے ہزاروں پنشن پانے والوں کے مسائل پورے ملک میں ایک دن میں اور ایک ہی جگہ حل ہوجائیں گے۔ مرکزی وزارتوں کے علاوہ اکاؤنٹینٹ جنرل کے دفاتر پورے ملک کی تمام ریاستوں میں آل انڈیا سروس افسروں کی پنشن سے متعلق شکایات کا علاحدہ سے ازالہ کریں گے۔

پنشن عدالت کے علاوہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے، جو اگلے چھ مہینے میں ریٹائر ہونے والے ہیں، ریٹائرمنٹ سے پہلے کی کونسلنگ (پی آر سی) کا بھی  انتظام کیا گیا ہے۔ اس پی آر سی میں ریٹائر ہونے والے مرکزی حکومت کے 600 ملازمین شرکت کریں گے، جس میں کافی تعداد مرکزی مسلح پولیس فورس کے افراد کی ہوگی۔ پی آر سی ورکشاپ کا مقصد ملازمین میں ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ملنے والی رعایتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انھیں ریٹائرمنٹ کے بعد کی منصوبہ بندی کے بارے میں واقفیت فراہم کرنا ہے، جس میں میڈیکل سہولتیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد رضاکارانہ سرگرمیوں میں شرکت بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سدبھاؤنا ایوارڈ 2018 پیش کریں گے، جس کا مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین کے انوبھو پورٹل کے تئیں ان کے رول کو تسلیم کرنا ہے۔ اس پورٹل کا مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین کی ایک کے بعد ایک آنے والی نسلوں  کی ادارہ جاتی یادداشتیں مرتب کرنا ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ انوبھو اسکیم 2015 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کہنے پر شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد ریٹائر ہونے والے اور ریٹائر شدہ ملازمین کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں کام کرتے وقت اپنے تجربات سے واقف کرائیں اور ایک ایسی ادارہ جاتی یادداشت مرتب کریں جس سے مستقبل کی حکمرانی میں مدد ملے اور حکومت کے افسران کی مختلف نسلیں اپنے کام کے لئے فیضان حاصل کریں۔ اس اسکیم کے نتیجے میں اب تک اکیاون محکموں کے پانچ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین اپنے تجربات کا اندراج کراچکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More