27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محنت کش جدید ہندوستان کے معمار ہیں : سنتوش گنگوار

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے وشو کرما جینتی کے موقع پر آج سب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک کے محنت کش در اصل جدید ہندوستان کے معمار ہیں۔ انہوں نے آج یہاں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سال 2016 میں شاندار کارکردگی کے لئے 28وشوکرما پرسکار (وی آر پی ) جو 189 افراد کے مابین تقسیم ہوں گے اور  128 نیشنل سیفٹی ایوارڈز تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ تقریباً 6 کروڑ ایسے منظم  کارکنان ہیں۔ ای پی ایف اور ای ایس آئی  سی کے فوائد حاصل ہو رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کو خصوصی طور پر غیر منظم شعبہ کے تقریباً 40 کروڑ کارکنان کی فکر لاحق ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی غرض سے ان کے کام کاج کی حالت ، سلامتی اور سماجی تحفظ کی حالت کو بہتر بنانے کے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کارکنان کی فلاح و بہبود کے لئے سیس کے طور پر تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تقریباً 5 کروڑ  تعمیراتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس فنڈ کا استعمال کیا جار ہا ہے۔ ہماری حکومت کو خاتون کا رکنوں کی بہتری اور سیفٹی کی بھی فکر ہے ۔ حال ہی میں 50 یا اس سے زائد کارکنوں والے اداروں کے لئے کریچ کی سہولت بنانے کو لازمی بنا دیا گیا ہے۔ زچگی کی تعطیل میں 12 ہفتہ سے بڑھا کر 26 ہفتہ تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ 14 لاکھ آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ کو ماہانہ تین ہزار روپے سے بڑھا کر ماہانہ 4500 روپئے کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح آنگن واڑی ہیلپروں کی اعزازیہ کو بھی ماہانہ 1500 روپئے سے بڑھا کر 2250 روپئے کردیا گیا ہے۔

 جناب گنگوار نے مزید کہا کہ وزارت پردھان منتری روزگار پروستاہن یوجنا کی وساطت سے روزگار کے مواقع بڑھانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ حکومت کے ذریعہ نئے ملازمین کے ایمپلائز  پرویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف ) کا 12 فیصد تعاون کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کو یہ اخراجات برداشت نہ کرنے پڑیں اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔ حکومت  نے تقریباً 87000 اداروں  کے تقریباً 72 لاکھ ملازمین کے ای پی ایف تعاون پر 1744 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔

وزارت محنت اور روزگار کے سکریٹری جناب ہیرا لال سماربا نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور اداروں کی انتظامیہ سے کارکنان کی ہنر مندی کو بہتر بنانے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ وزارت کے ذریعہ سووچھتا پکھواڑہ منایا جا رہا ہے اور آج سیوا دیوس بھی منایا جا رہا ہے ۔

وزارت صنعت اور روزگار 1965 سے وشوکرما راشٹریہ پروسکار اور نیشنل سیفٹی ایوارڈ دے رہی ہے۔ وشو کرما راشٹریہ پروسکار (وی آرپی )، کارکنوں یا کارکنوں کے گروپ کے ذریعہ دیئے گئے غیر معمولی مشورے کا اعتراف کرتے ہوئے دیا جاتا ہے۔ اس پر گذشتہ کلینڈر سال کے دوران انتظامیہ کے ذریعہ عمل درآمد کیا گیا ، جس کے نتیجہ میں صنعتی اداروں میں جہاں مشورے کی اسکیموں ، پر عمل درآمد ہو رہا ہے وہاں معیار ، پیداواریت اور کام کاج کی صورتحال جیسے سیفٹی صحت اور ماحولیات کے تحفظ کی حالت میں بہتری آئی ہے۔

28وی آر پی ایوارڈز تین زمروں میں نقد انعام کے علاوہ لیاقت کی سند کی شکل میں دیئے گئے کلاس ‘‘اے’’ میں 75000روپئے کے پانچ ایوارڈ ، کلاس ‘‘بی ’’ میں 50000 روپئے کے آٹھ ایوارڈ اور زمرہ ‘‘سی’’میں 25000روپئے کے 15 ایوارڈ دیئے گئے ۔

 نیشنل سیفٹی ایوارڈ(این ایس اے )انسداد حادثہ پروگرام میں انتظامیہ اور کارکنوں  دونوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لئے ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی ) کے تحت صنعتی اداروں ، تعمیراتی مقامات، بندرگاہوں اور تنصیبات میں سلامتی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرنے کے لئے دیا جاتا ہے۔ ہر ایک ایوارڈ کے تحت ایوارڈ یافتگاں اور دوسرے مقام پر آنے والوں کو ایک شیلڈ اور توصیفی سند دی جاتی ہے ۔ اداروں کی درجہ بندی کام کے اعلیٰ انسانی اوقات کی بنیاد پر مختلف اسکیموں میں کی جاتی ہے ۔ سال 2016 کی کارکردگی کے لئے 76 ایوارڈ یافتگان اور 52 رنراپ سمیت بارہ زمروں میں کل 128 ایوارڈ دیئے گئے۔

اس موقع پر وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ انورادھا پرساد ، ٹریڈ یونین کے نمائندے ، ایوارڈ یافتگان کے اہل خانہ اور وزارت کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More