26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر ریلوے نے بھارتی ریلوے کے تحت مال بھاڑہ شعبے کی کلیدی پہل قدمیوں کا افتتاح کیا

भारतीय रेलवे की माल ढुलाई और यात्री व्‍यवसाय कार्य योजना 2017-18 आज शुरू की गई
Urdu News

نئی دہلی، 2 مارچ،وزیر ریلوے جناب سریش پربھاکر پربھو نے درج ذیل کلیدی مال بھاڑہ شعبے کے اقدامات کا آج یہاں افتتاح کیا۔ یہ افتتاح وزیر موصوف نے نیشنل ریل میوزیم واقع نئی دہلی میں کیا۔ ان اقدامات میں درج ذیل نکات شامل ہیں۔ 1۔ اہم صارفین کے ساتھ ’’طویل المدت بنیاد والے ٹھیکوں‘‘ کی پالیسی ۔

2۔ بھارتی ریلوے کا مال بھاڑہ اور مسافر کاروبار سے متعلق منصوبہ عمل 18۔2017۔

3۔ ڈلیوری کے ایک نئے ماڈل کو متعارف کرانا جس کے تحت دہرے اسٹاک والے چھوٹے کنٹینر کی حامل ریل گاڑی چلانے کے لئے تجربات کئے جائیں گے۔

4۔ قومی خطہ راجدھانی میں رو۔ رو (رول آن۔ رول آف) خدمات کی فراہمی سے متعلق بھارتی ریلوے کا ایک پائلٹ پروجیکٹ جس کا تعلق سڑک پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور ماحولیات کی اصلاح کے لئے سبز نقل و حمل نظام کی فراہمی سے ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل، رکن ٹریفک ریلوے بورڈ جناب محمد جمشید، دیگر ریلوے بورڈ اراکین، ناردن ریلوے کے جنرل منیجر جناب آر کے کلشریشٹھ اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے جناب سریش پربھاکر پربھو نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ملک کے مجموعی ٹریفک میں ریلوے کا حصہ قابل ذکر طور پر کم ہوتا گیا ہے۔ ریلوے اپنی دوتہائی آمدنی صرف مال بھاڑے سے حاصل کرتی ہے اور اس میں بنیادی طور پر 8 اشیا کی نقل و حمل سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔ عالمی مندی کے پس منظر میں نقل و حمل کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس نے ریلوے کی مال بھاڑہ آمدنی کو بھی متاثر کیا ہے تاہم ان چنوتیوں کے باوجود بھارتی ریلوے نے اپنی مال بھاڑہ لوڈنگ میں بہتری لانے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران ریلوے کی وزارت لگاتار اپنی مال بھاڑہ پالیسیوں میں تبدیلی لاتی رہی ہے اور شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورہ سے ریلوے کو زیادہ سے زیادہ مال بھاڑہ فراہم کرانے کی غرض سے ان پالیسیوں کو معقول تر بناتی آئی ہے۔ ان تبدیلیوں کو متعارف کرانے کےلئے بھارتی ریلوے نے نقل و حمل پالیسیاں وضع کرنے میں منڈی کے تقاضوں کو مدنظر رکھا ہے۔ یہ سنگ میل اصلاحات جو مال بھاڑہ پالیسی میں کی گئی ہیں وہ سب کی سب بجٹ اعلانات سے ہم آہنگ ہیں۔ جناب سریش پربھاکر پربھو نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ ان تبدیلیوں کے تئیں اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کریں اور اپنے ذریعہ کئے گئے عہد کا بھی احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مال کی لوڈنگ میں کی جانے والی اصلاحات کے نتیجے میں ہر کسی کو فائدہ ہوگا خواہ وہ ریلوے ہو یا صارف، یا پورا معیشت حیوانات کا نظام۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے وزیراعظم کے سرحدی ترقیاتی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کنٹینر والی ڈبل ڈبوں والی ریل گاڑی ایک اچھا نظریہ ہے اور اس سے وقت کے ساتھ ساتھ لاگت میں بھی کفایت ہوسکے گی۔ اسی طریقے سے رو۔ رو خدمات بھی کثافت کو کم کرنے کے لحاظ سے بہت مفید ثابت ہوں گی اور تیز رفتار نقل و حمل کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے لئے بھی مفید ہوگی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ریلوے کی وزارت اپنی نقل و حمل کی پالیسی کو ایک مجموعی انداز میں جائزے کے عمل سے گزار رہی ہے اور غیر کرایہ مالیہ کے سلسلے میں مختلف اقدامات کئے گئے ہیں اور ایندھن کی لاگت کم کرنے کی فکر بھی کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں آئندہ 10 برسوں مین 41 ہزار کروڑ روپے کی کفایت کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ توسیع اور صلاحیت کو منظم بنانے کے سلسلے میں ریلوے نے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی ہے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب اے کے متل نے کہا کہ ریلوے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک شیئر حاصل کرنا یعنی ریلوے مال بھاڑہ نقل و حمل میں اضافہ لانا ایک بڑی چنوتی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام تر شراکت داروں کو مل جل کر کام کرنا لازمی ہوگا۔ رکن ٹریفک جناب محمد جمشید نے بھارتی ریلوے کے کاروباری منصوبہ عمل 18۔2017 کا ایک مختصر خاکہ بھی اس موقع پر پیش کیا۔

اسی موقع پر نقل و حمل، تحقیق اور انتظام کے مرکز (سی ٹی آر اے ایم) نے 18 ویں قومی ریل ٹرانسپورٹ سیمینار کا بھی اہتمام کیا جس کا موضوع تھا ’’آئی آر کی مال بھاڑہ خدمات کی شکل و صورت بدلنا : شروع کئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل‘‘۔ ساتھ ہی ساتھ کلیدی مال بھاڑہ شعبے کے اقدامات کا بھی افتتاح کیا گیا۔ مذکورہ مذاکرے میں دو تکنیکی اجلاس شامل تھے۔ پہلے اجلاس کی صدارت اے ایم (ٹریفک) ریلوے بورڈ جناب امبریش گپتا نے کی۔ دوسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت اے ایم (کیٹرنگ اینڈ ٹورزم) ریلوے بورڈ جناب سنجیو گرگ نے کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More