34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ ارون جیٹلی سنگاپور کے دو روزہ دورے پر آج رات روانہ ہوں گے

Urdu News

نئی دہلی؍ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی آج رات سنگاپور کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وہ دو دن یعنی 15 اور 16 نومبر کوسنگاپور میں قیام کریں گے۔ وزیر خزانہ کے ہمراہ معاشی امور کے محکمے کے سیکریٹری سبھاش چندر گرگ بھی سنگاپور جارہے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان گہرے تعلقات پر زو ر دیں گے۔وہ مضبوط کمرشیل ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تاریخ کو مضبوط کرنے پر بھی توجہ دیں گے۔

15 نومبر2017 کو وزیر خزانہ سنگاپور ایکسپو کا دورہ کریں گے اور سنگا پور فن ٹیک فیسٹول میں کلیدی خطبہ دیں گے، جو ایک گلوبل ایوینٹ ہے، جس میں 10 ہزار سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے۔ جناب جیٹلی ایکسپو میں انڈیا پویلین  سیٹ اَپ کا بھی دورہ کریں گے اور جس میں مالی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی حصولیابیاں پیش کی جائیں گی۔

16 نومبر کو وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی مورگن اسٹینلے میں انڈیا اسٹرکچرل ریفارمر اصلاحات اور گروتھ پاتھ اہیڈ کے موضوع پر سنگاپور میں 16 ویں سالانہ ایشیاء بحرالکاحل میں چوٹی میٹنگ میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ چوٹی کانفرنس کے حصے کے طورپر جناب جیٹلی مورگن اسٹینلے کے سینئر انتظامیہ کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے اور سینئر فنڈ منیجرس اور اہم مالی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی سنگاپور کے نائب وزیراعظم جناب تھرمن شن موگارتنم کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ان کے ساتھ باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ سنگاپور کے اپنے ہم منصب اور وزیر خزانہ جناب ہینگ سوئی کیٹ کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران جناب ارون جیٹلی سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لی سین لُونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہندوستان کی وزارت خزانہ اور سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، تاکہ حکومت ہند کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لئے موافقانہ اصلاحات کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کیا جاسکے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں ان کی رائے اور تجاویز کو حاصل کیا جاسکے۔ گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی وزارت خزانہ کے معاشی امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ اور سنگاپور کی وزارت خزانہ کی مستقل سیکریٹری محترمہ تان چھنگ اِی کریں گی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی آغاز میں سرمایہ کاروں سے بھی خطاب کریں گے۔ سرمایہ کاروں کی گول میز میں شرکاء میں سرکردہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے سنگا پور میں کاروباری گھرانوں کے سینئر ایگزیکٹیو شامل ہیں، جن کا عالمی سطح پر سرمایہ کاری میں کافی کنٹرول ہے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں یا عنقریب مستقبل میں ملک میں اس طرح کی سرمایہ کاری کے بارے میں غورو فکر کررہے ہیں۔

کل سے شروع ہونے والے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی سوویرین ویلتھ فنڈ(سنگاپور حکومت) جی آئی سی کے سی ای اوز ، سنگاپور کے ڈیولپمنٹ بینک کے چیئرمین سنگاپور ، سنگاپور ایرلائنز کے سی اوی او بلیک اسٹون ایشیا پیسیفک کے چیئرمین اور سنگاپور اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او کے علاوہ دیگر سرکردہ لوگوں کے ساتھ بھی میٹنگیں کریں گے۔  دورے کے دوران وزیر خزانہ ایک سرکردہ سرمایہ کاری ٹیما سیک کمپنی کے چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے جو سنگاپور میں سرمایہ کاری کرنے والی ایک سرکردہ کمپنے سے وزیر خزانہ 16 نومبر کی شام کو نئی دہلی لوٹ آئیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More