37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ڈی سی آئی ایل نے جناب پرکاش جاؤڈیکر کو دس کروڑ روپے کے منافع کا چیک پیش کیا

EdCIL pays Rs 10 Crore dividend cheque to Shri Prakash Javadekar
Urdu News

نئی دہلی، ای ڈی سی آئی ایل  کے سی ایم ڈی  جناب  دپتیمن داس   نے   مالی سال 17-2016 کے لئے    دس کروڑ روپے کے    منافع کا چیک    انسانی وسائل کی ترقی کے   مرکزی وزیر    جناب  پرکاش جاؤڈیکر کو پیش کیا۔     اس موقع پر   انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ  ، سکریٹری  (اعلی تعلیم) جناب کے کے شرما  اور ایڈیشنل سکریٹری  (تکنیکی تعلیم) جناب آر سبرامنیم بھی موجود تھے۔

 یہ کمپنی کی طرف سے پیش کیا گیا   اب تک کے سب سے زیادہ منافع کا چیک ہے۔   ای ڈی سی آئی ایل نے    مالی سال 17-2016 کے دوران  47 کروڑ روپے کے ٹیکس (پی بی ٹی)  سے پہلے158 کروڑ روپے کا کاروبار اور منافع حاصل کیا۔   ای ڈی سی آئی ایل    ڈیجیٹل تعلیم ، مشاورت  آن لائن ٹیسٹنگ  اور  تعلیم سے متعلق شعبے میں خصوصی خدمات فراہم کرتی ہے۔   اس کمپنی نے حال ہی میں ماریشس میں    12 ملین امریکی  ڈالر  مالیت کا   آئی سی ٹی پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔    اس  پروجیکٹ پر  مارچ2018 تک عمل درآمد ہونا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More