29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے فضائی کثافت کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دلّی، وزیر اعظم کے پر نسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرانے آج یہاں پنجاب، ہریانہ اور دلّی کی ریاستوں کے ذریعہ فضائی کثافت کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقداماتگ کا ایک بار پھر جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مشرا نے ان ریاستوں میں پرالی جلائے جانے کے تازہ ترین واقعات کی نگرانی کے لئے اٹھائے گئے اضافی اقدامات کی 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کی۔

            پنجاب کے چیف سیکریٹری نے مطلع کیا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ہمراہ شناخت شدہ علاقوں میں صورت حال کی وہ  بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر (پریونشن اینڈ کنٹرول آف پولیوشن) ایکٹ 1981 کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔

            ہریانہ کے چیف سیکریٹری نے مطلع کیا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقین کو ریاست میں پرالی جلانے کے واقعات کو کم سے کم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ فضائی کثافت کی نگرانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

            دلّی کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور صورت حال کی بہتری کے لئے نشان زد کوریڈوروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ شہر میں کھلے میں کوڑا ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ کی زیادہ سے زیادہ رقم عائد کی جا رہی ہے۔

            بھارت کے محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا ہے کہ موسمیاتی صورت حال آئندہ چند دنوں میں موافق بنے رہنے کی امید ہے۔

            وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے ضرورت کے مطابق پیشگی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری لائحہ عمل  کے لئے ایک میکنزم قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

            انہوں نے تمام متعلقین کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی اور ساتھ ہی کہا کہ قلیل مدتی اقدامات کے بعد ایک طویل مدتی مستقل حل کے لئے ایک سسٹم لایا جائے گا۔

            وزیر اعظم کے پرنسپل صلاح کار جناب پی کے سنہا، کابینہ سیکریٹری، سیکریٹری ماحولیات، جنگلات اور ماحولیات کی تبدیلی ، سیکریٹری زراعت، چیئر مین سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ، ڈائرکٹر جنرل آف انڈیا محکمہ موسمیات اور پنجاب، ہریانہ اور دلّی کے چیف سیکریٹری صاحبان کے علاوہ دیگر سینئر اہلکاروں نے میٹنگ،میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More