29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، بینکاک میں ہند۔ آسیان اور مشرقی ایشیائی سربراہاجلاس 2019 سے علاحدہ  جاپان کے وزیراعظم جناب شنزو آبے سے ملاقات کی۔دونوں لیڈروں کی گزشتہ تقریباً 4 مہینوں میں  ایک دوسرے کے ساتھ یہ تیسرے ملاقات ہے۔ ان کی سابقہ میٹنگ ستمبر 2019 میں ولادی ووستوک میں ہوئی تھی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002C47J.jpg

وزیراعظم نے جاپان کے وزیراعظم آبے کو حال ہی میں جاپان کے شاہ کی تخت نشینی کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم آبے نے اس تقریب میں صدر جہوریہ ہند کی شرکت کا والہانہ تذکرہ کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ہند۔ جاپان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان میں وزیراعظم آبے کے خیر مقدم کے شدت سے منتظر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہند۔ جاپان کی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عمل میں مجوزہ سالانہ سربراہ اجلاس کی کامیابی کے تئیں پرامید ہیں۔

ددنوں لیڈروں نے اعلی سطحی لین دین سے تحریک یافتہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کا خیرم مقدم کیا۔ دونوں لیڈروں نے ممبئی۔ احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اس پروجیکٹ کے خوش اسلوبی کے ساتھ نفاذ کے لئے باہمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ دو جمع دو  خارجہ اور دفاعی وزارتی مذاکرات اسی مہینے میں بعد میں ہندوستان میں ہوں گے۔ دونوں لیڈروں نے اس بات ر اتفاق کیا کہ یہ مذاکرات فریقین کے مابین دو طریقی سکیورٹی اور دفاعی  تعاون کو رفتار دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

دونوں وزرائے اعظم نے ضابطوں پر مبنی نظام کی بدولت ایک آزاد،کھلے  اور شمولیت پر مبنی ہند۔ بحرالکاہل خطے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا بھی اعادہ کیا۔

دونوں لیڈروں نے تیسری دنیا کے مالک سمیت  دو فریقی تعلقات میں مزید مضبوط  کرنے پر اتفاق کیا تاکہ امن، خوشحالی اور ہند۔ بحرالکاہل خطے کی ترقی کے  مشرکہ مقاصد  کو حاصل کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More