26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے طبی ملازمین کی دستیابی میں اضافہ کرنے سے متعلق بنیادی فیصلے لینے کی اجازت دی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک میں کووڈ-19 وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے وافر انسانی وسائل کی بڑھتی ضرورت کا جائزہ لیا۔ کئی اہم فیصلے لیے گئے، جس سے کووڈ ڈیوٹی میں طبی ملازمین کی دستیابی میں کافی حد تک اضافہ ہو جائے گا۔

نیٹ-پی جی امتحان کو کم از کم 4 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور یہ امتحان 31 اگست 2021 سے پہلے منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امتحان کے اعلان کے بعد اس کے انعقاد سے پہلے طلباء کو کم از کم ایک مہینے کا وقت دیا جائے گا۔ اس سے بڑی تعداد میں اہل ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے کے لیے دستیاب ہو جائیں گے۔

انٹرن شپ روٹیشن کے حصہ کے طور پر میڈیکل انٹرن کو اپنی فیکلٹی کی نگرانی میں کووڈ مینجمنٹ ڈیوٹی میں لگانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔ ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طلباء کی خدمات کا استعمال فیکلٹی کے ذریعہ ان کا مناسب اورئنٹیشن کرنے کے بعد اور ان کی دیکھ ریکھ میں کووڈ کی ہلکی علامتوں والے مریضوں کی ٹیلی فونی مشاورت اور نگرانی جیسی خدمات مہیا کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔ اس سے کووڈ ڈیوٹی میں لگے موجودہ ڈاکٹروں پر کام کا بوجھ کم ہوگا اور اس کے ساتھ ہی ترجیح دینے کی کوششوں کو کافی حوصلہ ملے گا۔

ریزیڈنٹ کے طور پر آخری سال کے پی جی طلباء (وسیع کے ساتھ ساتھ سپر اسپیشلٹی) کی خدمات کا استعمال آگے بھی تب تک کیا جا سکتا ہے جب تک کہ پی جی طلباء کے نئے بیچ شامل نہیں ہو جائیں گے۔

بی ایس سی / جی این ایم سند یافتہ نرسوں کا استعمال سینئر ڈاکٹروں اور نرسوں کی نگرانی میں کل وقتی کووڈ نرسنگ ڈیوٹی میں کیا جا سکتا ہے۔

کووڈ مینجمنٹ میں خدمات فراہم کرنے والے ملازمین کو کووڈ ڈیوٹی کے کم از کم 100 دن پورا کر لینے پر آئندہ ریگولر سرکاری تقرریوں میں ترجیح دی جائے گی۔

کووڈ سے متعلق کام میں لگائے جانے والے میڈیکل طلباء / پیشہ وروں کو مناسب طریقے سے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس طرح برسرکار ہونے والے تمام طبی پیشہ وروں کو ’کووڈ-19 سے لڑنے میں مصروف طبی ملازمین کے لیے سرکار کی بیمہ اسکیم‘ کے تحت کور کیا جائے گا۔

ایسے تمام پیشہ ور، جو کووڈ ڈیوٹی کے کم از کم 100 دنوں کے لیے حامی بھرتے ہیں اور اسے کامیابی کے ساتھ پورا کر لیتے ہیں، انہیں حکومت ہند کی جانب سے ’وزیر اعظم کا باوقار کووڈ نیشنل سروس سمّان‘ بھی دیا جائے گا۔

ڈاکٹر، نرس اور متعلقہ پیشہ ور ہی کووڈ مینجمنٹ کی ریڑھ ہیں اور اس کے ساتھ ہی صف اول کے کارکنان بھی ہیں۔ وافر تعداد میں ان کی موجودگی مریضوں کی ضروریات کو اچھی طرح سے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اس دوران طبی برادری کے قابل ذکر تعاون اور پختہ عزم کو نشان زد کیا گیا۔

مرکزی حکومت نے کووڈ ڈیوٹی کے لیے ڈاکٹروں / نرسوں کی شراکت داری کو سہولت آمیز بنانے کے لیے 16 جون 2020 کو رہنما ہدایات جاری کی تھیں۔ مرکزی حکومت نے کووڈ مینجمنٹ کے لیے سہولیات اور انسانی وسائل کو بڑھانے کے لیے 15000 کروڑ روپے کی مخصوص صحت عامہ کے لیے ناگہانی امداد فراہم کی تھی۔ قومی صحت مشن کے توسط سے ملازمین کو شامل کرتے ہوئے اس عمل کے ذریعہ اضافی 2206 ماہرین، 4685 میڈیکل افسران اور 25593 اسٹاف نرسوں کی تقرری کی گئی۔

بنیادی فیصلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. رعایت / سہولت / وسعت:

نیٹ-پی جی امتحان کو کم از کم 4 مہینے کے لیے ملتوی کیا گیا: کووڈ-19 وبائی مرض کے اثرات دوبارہ بڑھنے کے مد نظر موجودہ صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے نیٹ (پی جی) امتحان-2021 کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان 31 اگست 2021 سے پہلے منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امتحان کے اعلان کے بعد اس کے انعقاد سے پہلے طلباء کو کم از کم ایک مہینے کا وقت دیا جائے گا۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اس قسم کے تمام متوقع نیٹ امیدواروں سے رابطہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان سے کووڈ-19 سے متعلق افرادی قوت میں شامل ہونے کی درخواست کریں گی۔ ان ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی خدمات کا استعمال کووڈ-19 کے انتظام میں کیا جا سکتا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اب انٹرن شپ روٹیشن  کے حصہ کے طور پر میڈیکل انٹرن کو ان کی فیکلٹی کی نگرانی میں کووڈ مینجمنٹ  ڈیوٹی میں بھی لگا سکتی ہیں۔ ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طلباء کی خدمات کا استعمال ان کا مناسب اورئنٹیشن کرنے کے بعد اور ان کی دیکھ ریکھ میں کووڈ کی ہلکی علامات والے مریضوں کی ٹیلی فونی مشاورت اور نگرانی جیسی خدمات مہیا کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔

آخری سال کی پی جی کی خدمات کو جاری رکھنا: ریزیڈنٹ کے طور پر آخری سال کے پی جی طلباء (وسعت کے ساتھ ساتھ سپر اسپیشلٹی) کی خدمات کا استعمال آگے بھی تب تک کیا جا سکتا ہے جب تک کہ پی جی طلباء کے نئے بیچ شامل نہیں ہو جائیں گے۔ اسی طرح نئی تقرری ہونے تک سینئر ریزیڈنٹوں / رجسٹراروں کی خدمات کا استعمال جاری رکھا جا سکتا ہے۔

نرسنگ عملہ: بی ایس سی / جی این ایم سند یافتہ نرسوں کا استعمال سینئر ڈاکٹروں اور نرسوں کی دیکھ بھال میں آئی سی یو وغیرہ میں کل وقتی کووڈ نرسنگ ڈیوٹی میں کیا جا سکتا ہے۔ ایم ایس سی نرسنگ اسٹوڈنٹ، بیسک بی ایس سی (این) کے بعد اور بیسک ڈپلومہ کے بعد نرسنگ اسٹوڈنٹ دراصل رجسٹرڈ نرسنگ اہلکار ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کا استعمال اسپتال کے پروٹوکول / پالیسیوں کے مطابق کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔ آخری سال کے جی این ایم یا بی ایس سی (نرسنگ) طلباء، جو آخری امتحان کا انتظار کر رہے ہیں، کو بھی سینئر فیکلٹی کی نگرانی میں مختلف سرکاری / پرائیویٹ مراکز میں کل وقتی کووڈ نرسنگ ڈیوٹی دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ طبی پیشہ وروں کی خدمات کا استعمال ان کی ٹریننگ اور سندکاری کی بنیاد پر کووڈ مینجمنٹ میں تعاون فراہم کرنے میں کیا جا سکتا ہے۔

اس طرح سے انتظام کیے جانے پر اضافی انسانی وسائل کا استعمال صرف کووڈ مینجمنٹ مراکز میں ہی کیا جائے گا۔

  1. انسینٹو / خدمات کی شناخت

کووڈ مینجمنٹ میں خدمات فراہم کرنے والے عملہ کو کووڈ ڈیوٹی کے کم از کم 100 دن پورا کر لینے پر آئندہ ریگولر سرکاری تقرریوں میں ترجیح دی جائے گی۔

اضافی افرادی قوت کی خدمات لینے کے لیے مناسب مجوزہ پہل کے نفاذ کے لیے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ٹھیکہ پر انسانی وسائل کی خدمات لینے کے لیے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے معیار پر غور کیا جا سکتا ہے۔ این ایچ ایم کے معیاروں کے مطابق، محنتانہ طے کرنے کے لیے ریاستوں کو لچیلاپن دستیاب ہوگا۔ باوقار کووڈ سروس کے لیے ایک مناسب اعزازیہ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

کووڈ سے متعلق کام میں لگائے جانے والے میڈیکل طلباء / پیشہ وروں کو مناسب طریقے سے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس طرح برسرکار ہونے والے تمام طبی پیشہ وروں کو ’کووڈ-19 سے لڑنے میں مصروف طبی عملہ کے لیے سرکار کی بیمہ اسکیم‘ کے تحت کور کیا جائے گا۔

ایسے تمام پیشہ ور، جو کووڈ ڈیوٹی کے کم از کم 100 دنوں کے لیے حامی بھرتے ہیں اور اسے کامیابی کے ساتھ پورا کر لیتے ہیں، انہیں حکومت ہند کی جانب سے ’وزیر اعظم کا پروقار کووڈ نیشنل سروس سمّان‘ بھی دیا جائے گا۔

ریاستی حکومتیں اس عمل کے ذریعہ جوڑے جانے والے اضافی طبی پیشہ وروں کو پرائیویٹ کووڈ اسپتالوں کے ساتھ ساتھ کافی زیادہ کووڈ اثرات والے علاقوں میں بھی دستیاب کرا سکتی ہیں۔

ہیلتھ اور میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں، نرسوں، متعلقہ پیشہ وروں اور دیگر طبی ملازمین کی خالی اسامیوں کو 45 دنوں کے اندر فوری طریق عمل کے ذریعہ این ایچ ایم کے معیاروں کی بنیاد پر ’ٹھیکہ پر تقرریوں‘ کے ذریعہ بھرا جائے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ افرادی قوت کی دستیابی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے درج بالا انسینٹو پر غور کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More