26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ایز آف ڈوئنگ بزنس گرانڈ چیلنجز کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم ہند نے سات نشان زد ایز آف ڈوئنگ بزنس کے مسائل کو جدید ترین تکنالوجیوں کی مدد سے حل کرنے کی غر ض سے ایک عظیم چیلنج کا افتتاح کیا ہے ۔ اس چیلنج کا مقصدنوجوان ہندوستانی مبتدی صنعت کاروں اور دیگر نجی صنعت کاروں کو جدید ترین تکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار کرنا ہے ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں منتخبہ بھارتی اور غیر ملکی کمپنیوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے سی ای او حضرات کو بزنس کے لئے ماحول کو ساز گار بنانے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے بھارت کو تجارت کے لئے دنیا میں سہل ترین مقام بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں اور محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریاستی اور میونسپل کارپویشنوں کے ملازمین کو گزشتہ چار برسوں کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کے لئے مبارک باد پیش کی اور انہیں مزید جوش و جذبے اور توانائی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا ۔
عالمی بینک گروپ کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مسٹر ہارٹ وگ شیفر نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور بھارت کی اس عظیم کامیابی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے ، اس کی درجہ بندی بلند کرنے کا عمل بھی مشکل ہوتا جاتا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت گزشتہ چار برسوں کے دوران ایز آف ڈوئنگ بزنس کی بہتری کے لئے حاصل کردہ کامیابیوں کو برقرار رکھے گا ۔
عالمی بینک کی جانب سے 31 اکتوبر ، 2018 کو جاری کردہ ڈوئنگ بزنس رپورٹ ( ڈی بی آر ،2019 ) میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق بھارت نے 190 ملکوں کے درمیان 23 ویں پوزیشن کی چھلانگ لگا کر 2017 کے 100 ویں مقام سے 77 واں مقام حاصل کر لیا ہے ۔ حکومت ہند کی مسلسل کوششوں کے باعث گزشتہ دو برسوں کے دوران 53 ویں پوزیشن کی بہتری ور گزشتہ چار برسوں ( 2014-18 ) کے دوران 65 ویں پوزیشن کی بہتری حاصل کی ہے ۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی ، تجارت و صنعت اور شہری ہوا بازی کے وزیر جناب سریش پربھو ، ماحولیات کے وزیر جناب ہرش وردھن اور مکانات اور شہری امور کے وزیر ہر دیپ سنگھ پوری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More