27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت کی ’’سبھی کے لئے سستی، معیاری دوائیں‘‘ کی پہل کے تحت مریضوں نے تقریباً پندرہ ہزار کروڑ روپے کی بچت کی ہے:منسکھ منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی، کیمیکل اور فرٹیلائزر ، سڑک ٹرانسپورٹ  وشاہراہوں ، جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویا نے ایک بیان میں مطلع کیا ہے کہ  ادویات کی قیمت طے کرنے والی قومی اتھارٹی (این پی پی اے) کے تخمینے کے مطابق ملک بھر کے مریضوں نے حکومت کی ’’سبھی کے لئے سستی اور معیاری دواؤں‘‘ کو یقینی بنانے کے حکومت کے اقدام کے تحت تقریباً پندرہ ہزار کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

بھارت کے تمام شہریوں کے لئے صحت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے بعد کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت نے ضروری اور  زندگی بچانے والی ادوایات کی کم از کم خردہ قیمت (ایم آر پی) کی حد مقرر کرنے کے لئے 2013 کے ادویات کی قیمت کے کنٹرول والے آرڈر (ڈی پی سی او) کو نافذ کرکے  سخت اقدامات کئے ہیں۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں اس وقت سے مریض پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کررہے ہیں، جو  اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، کہ کوئی بھی شہری سستی اور معیاری دواؤں کی کمی وجہ سے متاثر نہ ہوسکے۔

اس کے علاوہ جناب منڈاویا نے مزید بتایا کہ یہ بچت ان 10 لاکھ دل کے مریضوں کے علاوہ ہے جنہوں نے  دل میں لگائے جانے والے اسٹنٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت  کے تعین (فروری 2017 اور  فروری 2018 میں دوبارہ تعین سمیت) کے بعد  تقریبا آٹھ کروڑ روپے کی بچت کی ہے اور  گھٹنے کی پیوند کاری سے متعلق قیمتوں کے طے کئے جانے کے بعد (اگست 2017 میں) تقریبا  ڈیڑھ  لاکھ مریضوں نے دو ہزار کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More