31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی میں اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی میں ایک جلسہ عام کے دوران بہت سے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ان میں پرانی کاشی کے لئے مربوط بجلی کی ترقی کی اسکیم اور بنارس ہندو یونیورسٹی میں اٹل انکیوبیشن سینٹر شامل ہیں۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، اس میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں ریجنل آنکھوں کی بیماری کے علاج کا مرکز شامل ہے۔

آج ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا یا ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ان کی مجموعی مالیت 550 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی میں تبدیلی لانے کی کوششوں کے علاوہ اس شہر کی مالا مال ثقافت کو بچانے کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو جدید بنایا جارہا ہے اور ان کی قدیم شناخت کا تحفظ کیا جارہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ  گزشتہ چار سال کے دوران جو تبدیلی لائی گئی ہے اس سے اب کاشی کے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے بجلی ، سڑک اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے سیکٹروں میں مختلف  پروجیکٹوں کا ذکر کیا، جن پر خاطر خواہ ترقی ہوچکی ہے اور جن سے  وارانسی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے عوام کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب لوگوں نے  وارانسی کینٹ اسٹیشن کی تصویریں آن لائن پوسٹ کی تو انہوں نے بہت خوشی محسوس کی۔ انہوں نے اس کا م کا بھی ذکر کیا جو ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لئے  کیا گیا ہے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی سمت کئے جارہے کاموں کا بھی ذکر کیا اور انہوں نے کہا کہ یہ قدم جو سیاحت میں تبدیلی لائے گا ایک جاری عمل ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے سارناتھ میں کئے جارہے کام کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکیں، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں وارانسی کے اطراف دیہی علاقوں میں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشی اب صحت کا ابھرتا ہوا مرکز ہے۔ اٹل انکیوبیشن سینٹر کا ذکر کرتے ہوئے جس کا آج افتتاح کیا گیا انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ  پہلے ہی شروع ہوگئے ہیں، تاکہ  وہ اس سے جڑ کیں۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی ملک میں ایک منتخب شہر ہے،جہاں پائپ کوکنگ گیس دسیتاب کرائی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے وارانسی کے عوام سے کہا کہ وہ شہر کی کایا پلٹ کے لئے اس مشترکہ عزم کو پورا کرنے کے تئیں خود کو وقف کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More