34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ نے دوپروجیکٹوں کے سنگ بنیاد کے ای۔لوح کی مشترکہ طور پر رہنمائی کی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دو پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد  کی تقریب کے لئے مشترکہ طور پر ای۔ لوح کی رہنمائی کی۔اس عمل کے دوران وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج اور پیٹرولیم نیز قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

ان پروجیکٹوں میں(الف) ہند۔ بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن(ب) ڈھاکہ۔ تونگی۔ جے دیبپور ریلوے پروجیکٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو دنیا کے لئے ایک مثال قرار دیا۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ملک پڑوسی ہے، جغرافیائی اور خاندانی جذبات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ پائپ لائن سے نہ صرف بنگلہ دیش کی معیشت کو مزید توانائی حاصل ہوگی بلکہ دونوں ملکوں کے رشتے بھی مستحکم ہوں گے۔انہوں نے اس بات کا یقین ظاہر کیا ہے کہ مجوزہ  پروجیکٹ سے بنگلہ دیش میں قومی اور شہری ٹرانسپورٹ کو مستحکم کرنے کے عمل میں تعاون حاصل ہوگا۔

وزیراعظم کی تقریب کا متن حسب ذیل ہیں:

بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب شیح حسینہ جی، بھارت اور بنگلہ دیش کے وزراء، اور اس براہ راست ٹیلی کاسٹ سے جڑے سبھی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے ساتھیوں

کچھ ہی دنوں کے فرق کے دوران ہماری یہ دوسری ویڈیو کانفرنس ہے۔

ہمارے رابطے کی آسانی کی وجہ ٹکنالوجی نہیں ہے اس کے بس پشت بھارت۔ بنگلہ دیش رشتوں بلارکاوٹ پیش رفت ہے۔

جغرافیائی طور سے ہم پڑوسی ملک ہے لیکن جذباتی طور پر ہم ایک خاندان ہے۔ ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں ساتھ دینا، ایک دوسرے کی ترقی میں ہاتھ بٹانا، یہ ہماری خاندانی قدروں کی ہی  دین ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہمارے تعاون نے دنیا کو دکھایا ہے کہ اگر دو پڑوسی ممالک عزم کرلیں تو کیا کچھ نہیں کیاجاسکتا۔خواہ دہائیوں پرانے سرحدی تنازعے ہو یا ترقی میں تعاون کے پروجیکٹ ہو ،ا ن تمام محاذ پر غیر معمولی رفتار سے ترقی کررہے ہیں۔ اس ترقی کا سہرا عزت مآب میں آپ کے شاندار قیادت کو دیتا ہوں اور اس کے لئے آپ کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج جس ہند۔ بنگلہ دیش  دوستی پائپ لائن پر کام شروع ہوا ہے وہ ترقی کے لئے باہمی تعاون کی کہانیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے توانائی،  ایک بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔مجھے امید ہے یہ پائپ لائن بنگلہ دیش کی اولوالعزم ہے۔ ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے میں   معاون ہوگی۔خاص طور پر بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں یہ پائپ لائن سستی قیمت پر توانائی مہیا کرائے گی۔بنگلہ دیش کی معیشت کے ساتھ ہمارے رشتوں کو بھی یہ پائپ لائن توانائی فراہم کرے گی۔حالانکہ پائپ لائن ہندوستان کی گرانٹ فائنانسنگ سے بنائی جارہی ہے لیکن ہمارے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ کام مکمل ہونے پر اسے حکومت بنگلہ دیش اور وہاں کے عوام کے نام وقف کردیا جائے گا۔

اسی طرح آج ہم نے جس ریلوے پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے وہ نہ صرف ڈھاکہ کے عوام کو روڈ ٹریفک سے راحت دے گا بلکہ مال بھارے  سے مالیہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مجھے امید ہے کہ اس ریلوے پروجیکٹ سے بنگلہ دیش کے قومی اور شہری ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی مہم میں بھی مدد ملے گی۔

آپ کا وژن ہے کہ ہمارے درمیان 1965 کے قبل کی کنکٹی ویٹی بحال ہو۔ اس سے ہمیں ترغیب حاصل ہوتی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ڈھاکہ۔ ٹونکی۔ جے دیب پور جیسے پروجیکٹ ہماری کنکٹی ویٹی کو اکیسویں صدی کی ضرورتوں کے مطابق شکل دے رہے ہیں۔

محض10 دنوں میں ہم نے ویڈیو کانفرنسنگ کی وساطت سے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ہے یہ رفتار، یہ شدت آپ کے  مستحکم اور آپ کی بہتر قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی عوام کے روشن مستقبل کے لئے ہم اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

اپنی باتیں ختم کرنے سے قبل میں آپ سے 28 ستمبر کو آپ کی یوم پیدائش کے لئے دلی مبارک باد پیش کرناچاہتا ہوں۔

ہندوستان میں ہم سبھی لوگ آپ کی طویل العمری، صحت اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی دوستی کے لئے آپ کی رہنمائی جاری رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More