41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گڈکری کل پنجاب میں دو قومی شاہراہوں کا افتتاح کریں گے اور ایک شاہراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ روڈ ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں، جہاز رانی ، آبی وسائ اور احیاء گنگا کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل پنجاب میں اپ گریڈ کئے گئے امرتسر سے بھٹنڈا تک کے  4 لین  قومی شاہراہ -15 اورزرک پور سے بھٹنڈا تک کے قومی شاہراہ –  64 کا افتتاح کریں گے اور مونک –جھکھل –بودھ لانا کے دو لین کے قومی شاہراہ -144 بی  کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

قومی شاہراہ  -15 کا  175 کلو میٹر2893 کروڑ رو پے کی لاگت سے 24 مہینے میں مکمل ہو گیا ہے۔  اس سے مسافروں کو فائدہ ملے گا کیونکہ امرتسر سے بھٹنڈا  تک سفر کرنے کے لئے صرف دو گھنٹے  کا وقت لگے گا۔

اسی طرح، قومی  شاہراہ -64 کا  216 کلومیٹر 2264 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہو چکا ہے۔ اس سے  بھٹنڈا ، امرتسر اور شملہ تک کا سفر کرنے مسافرین کو فائدہ ہوگا کیونکہ چاند گڑھ  اور بھٹنڈا   کے درمیان سفر کرنے کے لئے صرف تین گھنٹے  کا وقت لگے گا۔

دو لین کے  قومی شاہراہ -144 بی کے 45.89 کلومیٹر  کی تکمیل 293 کروڑ روپے کی لاگت سے 18 مہینے میں ہو جائے گی۔ اس سے بھیکھی اور  توہانا  کے درمیان سفر کا وقت کم ہو جائے گا  اور جو لوگ پنجاب اور ہریانہ کے درمیان سفر کریں گے وہ  اس مستفید ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More