36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے دو روزہ دورے پر جائیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔وزیراعظم نریندر مودی آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وزیراعظم کچھ میں آج مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منگل 23 فروری کو وہ گاندھی نگر میں افریقی ترقیاتی بینک کی سالانہ میٹنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹوئیٹر پر کل اپنے سلسلے وار پیغامات میں وزیراعظم نے گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

’’میں کل سے گجرات کا دو روزہ دورہ شروع کررہا ہوں جس کے دوران میں کچھ اور گاندھی نگر میں پروگراموں میں شریک ہوں گا۔

میں کاندھلہ پورٹ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کروں گا اور ان کا سنگ بنیاد رکھوں گا۔ بھچاؤ میں ایک پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا جائے گا اور میں ایک عوامی جلسے میں شرکت کروں گا۔

آپ اسے موبائل پر دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ کا مقام میرے دل میں بہت خصوصی ہے۔ یہاں پر عمدہ لوگ بستے ہیں اور ان میں بازیابی کا زبردست جذبہ موجود ہے۔ 2001 کے زلزلے کی وجہ سے اتنی تباہی سہنے کے بعد کچھ آج ہندوستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ضلعوں کی صف میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

منگل کو میں گاندھی نگر جاؤں گا جہاں میں @AfDB_Group، #AfDBAM2017 کی میٹنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کروں گا۔ @AfDB_Group سالانہ میٹنگ کا بہت ہی مناسب موضوع ’’افریقہ میں دولت کمانے کے لئے زراعت کی کایاپلٹ‘‘ ہے۔

@AfDB_Group کی سالانہ میٹنگ سے علیحدہ میں کچھ وفود سے ملاقات کروں گا جو #AfDBAM2017 میں حصہ لیں گے۔ یہ بات وزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر کہی ہے۔‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More