40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تراشے ہوئے اور پالش کئے گئے ہیروں کی دوبارہ درآمدکے لئے تین ماہ کی توسیع

Urdu News

نئیدہلی:  کووڈ-19  عالمی وبا کی صورت حال کے پیش نظر حکومت نے آج تراشے  ہوئے اور پالش کئے ہوئے ہیروں کی دوبارہ درآمدکی ضرورت میں نرمی کرکے ہیرے جواہرات کے سیکٹر کوراحت  میں توسیع کی ہے ، جو تین ماہ تک سرٹیفکیشن اور گریڈنگ کے لئے بیرون ملک بھیجے گئے ہیں۔

سی بی آئی سی نے کہا ہے کہ اس توسیع شدہ  وقت کی مدت برآمدکاروں کے لئے دستیاب ہوگی تاکہ بیرون ملک مخصوص لیباریٹریوں کے ذریعہ مناسب  سرٹیفکیشن اور گریڈنگ کے بعد تراشے  ہوئے پالش کئے ہوئے ہیروںکو واپس  لایا جاسکے ۔ یہ توسیع  سبھی تراشے  ہوئے اور پالش کئے ہوئے ہیروں کے لئے قابل اطلاق ہوگی ، جو کہ پہلی فروری 2020سے 31  جولائی 2020  کے درمیان دوبارہ درآمد  کئے جانے چاہئیں تھے لیکن  کووڈ-19  عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر  واپس نہیں  لائے جاسکے ۔

          سی بی آئی سی نے کہا ہے کہ اس راحت کا اعلان مورخہ  9  مارچ   2012  کو نوٹیفکیشن نمبر 09/2012 – کسٹم میں مناسب ترمیم کرکے کیا گیا تھا۔  اس توسیع شدہ مدت میں دوبارہ درآمد بنیادی کسٹم  ڈیوٹی  ( بی سی ڈی ) اور آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی کے بغیر ہوگی۔ یہ سہولت  ان برآمدکاروں کے لئے ہوگی  جن کی گزشتہ تین سال کے عرصے میں اوسطاََسالانہ برآمد ٹرن اوور  ( لین دین ) 5 کروڑروپے ہے۔

          قابل ذکر ہے کہ یہ راحت ان برآمدکاروںکو دی گئی ہے ، جن کے گریڈ  کئے گئے اور تراشے  ہوئے اور پالش کئے گئے  ہیرے تین ماہ کی مدت کے دوران بیرون ملک    پھنسے ہوئے تھے اور عام طورپر عالمی وبا کی وجہ سے ان کے دوبارہ امپورٹ کی اجازت ختم ہوگئی تھی ،اس طرح کی کئی کھیپوں کو  کسٹم  کی منظوری کا بھی انتظار تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More