33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم مودی نے زرعی شعبے کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک میٹنگ کی

Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت کے شعبے میں ضروری امور اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں زرعی مارکیٹنگ میں اصلاحات ، مارکیٹیبل سرپلس کے انتظام ، کسانوں کو ادارہ جاتی قرض تک رسائی اور قانون کی مناسب حمایت کے ساتھ زراعت کے شعبے کو مختلف پابندیوں سے آزاد کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

فوکس موجودہ مارکیٹنگ ماحولیاتی۔ نظام میں اسٹریٹجک کوششیں کرنے اور تیزرفتار زرعی ترقی کے تناظر میں مناسب اصلاحات لانے پر تھا۔ زرعی انفراسٹرکچر کو مستحکم بنانے کے لئے مراعاتی قرضوں کا فلو ، وزیر اعظم-کسان مستفدین کے لئے خصوصی کسان کریڈٹ کارڈ اور کسانوں کے بہترین منافع کو یقینی بنانے کے لئے زراعت کی پیداوار میں اندرون اور بین ریاستی تجارت کی سہولت فراہم کرنا وغیرہ ایسے موضوعات تھے جو زیر بحث آئے۔

ملک میں یکساں آئینی فریم ورک کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے زراعت کے لئے نئے طریقوں کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔ فصلوں میں بائیو۔ ٹیکنالوجی پیش رفتوں کی خوبیوں اور خامیوں یا پیداواریت بڑھانے اور ان پٹ اخراجات میں کمی کرنے کے بارے میں بھی غور وخوض کیا گیا۔ زمین کو پٹے پر دینے کے ماڈل ایکٹ کے چیلنجوں اور چھوٹے اور معمولی کسانوں کے مفاد کا تحفظ کیسے کیا جائے، اس پر بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس پر بھی غور وخوض کیا گیا کہ کس طرح لازمی اشیا ایکٹ کو موجودہ زمانے کے مطابق بنانا مناسب ہے تاکہ پیداوار کے بعد زراعت کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو اور بازاروں پر بھی اس کا مثبت اثر پڑ سکے۔

برانڈ انڈیا کی ترقی ، اشیا سے متعلق مخصوص بورڈز / کونسلوں کی تشکیل اور ایگری کلسٹرز / کنٹریکٹ فارمنگ کا فروغ کچھ ایسے اقدامات ہیں جن پر زرعی اجناس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے غور وخوض کیا گیا ۔

زراعت کے شعبے میں ٹکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں ہمارے کسانوں کے مفاد سے متعلق پورے ویلیو چین کو کھولنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم نے آخری میل تک ٹیکنالوجی کے پھیلاو اور کسانوں کو عالمی ویلیو چین میں مزید مسابقتی بنانے پر زور دیا۔

زرعی معیشت میں ہلچل لانے ، زرعی تجارت میں شفافیت لانے اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے ایف پی اوز کے رول کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر زور کسانوں کو قیمتوں کی بہتر ادائیگی اور چوائس کی آزادی کے لئے مارکیٹ پر حکمرانی کرنے والے موجودہ قوانین پر نظر ثانی کرنے پر تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More