40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے 3 سال کے لئے 2500 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کیلئے پائلٹ اسکیم شروع کی

Urdu News

نئیدہلی۔؍اپریل۔حکومت نے درمیانی مدت کے تحت یعنی کمیشنڈ پروجیکٹوں والے جنریٹروں سے لیکن بغیر بجلی خریداری معاہدے کے 3 سال کے لئے مسابقتی بنیاد پر مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کی حصولیابی کیلئے ایک پائلٹ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ بجلی کے وزیرنے حال ہی میں 6؍اپریل 2018 کو ماڈل ٹینڈر دستاویزات ، ماڈل پی اے پی پی اور پی پی ایس اے جاری کیے تھے۔ اس اسکیم کے لئے  رہنما خطوط 10؍اپریل 2018 کو جاری کیے گئے۔

اس سلسلے میں پی ایف سی کنسلٹنگ لمیٹیڈ (پی ایف سی لمیٹیڈ  کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی) کو ناڈل ایجنسی  اور پی ٹی سی انڈیا لمیٹیڈ کو ایگری گیٹر مقرر کیا گیا ہے  ۔ پی ٹی سی انڈیا کامیاب ہونے والے ٹینڈر دہندگان کے ساتھ بجلی کی حصولیابی کیلئے تین سال  (درمیانی مدت)  کے معاہدے  اور ڈسکامس کے ساتھ بجلی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کرے گی۔

اس اسکیم کے تحت ایک ادارے کو زیادہ سے زیادہ 600 میگاواٹ بجلی مختص کی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے فہرست شرح تین سال کیلئے مقرر کی جائے گی جس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More