40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم بنارس میں

Text of PM’s address at the launch of several development projects in Varanasi
Urdu News
  • دین دیال ہست کلا سنکُل قوم کے نام وقف

  • وارانسی اور وڈودرا کے درمیان مہامنا ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا
  • متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، وارانسی میں، دین دیال ہست کلا سنکُل –جو دستکاری کی صنعت سے متعلق ایک تجارتی سہولت مرکز ہے، کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے نومبر 2014 میں اس مرکز کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آج وزیر اعظم  نےاس مرکز کا دورہ کیا اور انہیں اس مرکز کو وقف کرنے سے قبل، وہاں  دستیاب، سہولتوں کی مختصر جانکاری دی گئی۔

جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے مہامنا ایکسپریس، کو جھنڈی دکھاکر، رخصت کیا۔ یہ ریل گاڑی وارانسی کو گجرات میں سورت اور وڈودرا سے جوڑ دے گی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر، شہر میں، مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھنے اور وقف کرنے کے فریضے بھی انجام دئیے۔ انہوں نے اُتکرش بینک کی بینکنگ خدمات، کا افتتاح کیا اور ایک لوح  کی نقاب کشائی بھی کی ،جس کا تعلق، بینک کے صدر دفاترکی عمارت کاسنگ بنیاد رکھنے سے تھا۔

وزیر اعظم نے جل ایمبولینس سروس اور ایک جل شو واہن خدمت کو،ویڈیو لنک کے توسط سے، وارانسی کے عوام کے نام وقف کیا۔ انہوں نے بنکروں اور ان کے بچوں کو ٹول کٹس اور شمسی لیمپ بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ڈائس سے، ایک پروگرام میں  1000 کروڑ سے زائد کے پروجیکٹوں کو،یاتو وقف  کیا گیا ہے یا ان کا سنگ بیناد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے تجارتی سہولت مرکز کو طویل عرصے کے لئے وارانسی کا سب سے بڑا پروجیکٹ قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ یہ مرکز  صناعوں اور بنکروں کو اپنی ہنرمندی کو دنیا کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرے گا اور ان کے لئے روشن مستقبل کا راستہ ہموار کرے گا۔ ا نہوں نے عوام سے کہا کہ وہ تمام سیاحوں کو اس مرکز تک آنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دستکاری کی نمونوں کی مانگ بڑھے گی اور وارانسی کے سیاحتی مضمرات کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ، اس شہر کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ترقی کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت ناداروں کی زندگیوں اور آنے والی پیڑھیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئےہے۔ اس سلسلے میں انہوں اُتکرش بینک کی کوششوں کی ستائش کی۔

جل ایمبولینس اور جل شو واہنی، جس کا آغاز کیا گیا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے ،آبی راستوں کے ذریعے ترقیات کی علامت کی  نمائندگی ہوتی ہے۔

مہامنا ایکسپریس کے پس منظر میں وزیر اعظم نے کہا کہ وڈودرااور وارانسی، وہ دو حلقہ ہائے انتخابات ہیں، جہاں سے، انہوں نے ،2014 میں پارلیمانی انتخاب لڑ اتھا، اب ریلوے کے ذریعے مربوط ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ملک کے مفاد میں مضبوط فیصلے لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی بھارت کو ملک کے مغربی حصے کی پیش رفت کی مسابقت کرنی چاہئے اور آج جو پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں  ،وہ اس مقصد کے حصول میں عرصہ دراز میں کافی مفید ثابت ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More