33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیردفاع نے نئی دلی سینک ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا

Defence Minister Inaugurates Sainik Rest House in New Delhi
Urdu News

نئی دہلی۔ جولائی؛ وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی نے آج یہاں سینک ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ یہ کیندریہ سینک بورڈ کا 315واں ریسٹ ہاؤس ہے جس کی تعمیر پر آٹھ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب جیٹلی نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک اقدام کی شروعات ہے اور کے ایس بی کی آئندہ برسوں میں توسیع ہوتی رہے گی تاکہ ایسی سہولیات سابق فوجیوں کے لیے سہولیات کے اہم حصے بن سکیں۔

انہوں نے ایسے مقاصد کے لیے قائم کی گئی سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے مسلح افواج کی ستائش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولیات جو تیار کی گئی ہیں وہ نہایت ہی صاف ستھری اور زندہ رہنے والی ہیں۔ مسلح افواج کی اپنے اثاثے کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ایک روایت رہی ہے۔ اور مجھے یقین ہے یہ ہلکے چارج جو متعین کیے گئے ہیں، ان سے مدد ملے گی اور سبھی سابق فوجیوں کے لیے اہم ہوگی۔

ریسٹ ہاؤس جو کہ دلی کینٹ کے نزدیک نرائنا تین جنکشن پر واقع ہے کی بکنگ آن لائن کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے ااس موقع پر یس آر ایچ پورٹل بھی لانچ کیا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت ، فضائیہ کے سربراہ ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا، (سابق فوجیوں کی بہبود) کے سکریٹری جناب پربھو دیال مینا ، سکریٹری (کے ایس بی) بریگیڈیئر ایم ایچ رضوی اور مسلح افواج کے سینئر حکام اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More