28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور فرانس نے ’’جوڑو اپنے شہر کو‘‘ (ایم وائی سی) سے متعلق ایک تنفیذی معاہدے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، بھارت اور فرانس نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری اور بھارت میں فرانس کے سفیر جناب الیکزینڈر زگلر کی موجودگی میں  گزشتہ شام یہاں ’’جوڑو اپنے شہر کو‘‘ (ایم وائی سی) سے متعلق ایک تنفیذی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔بھارت کی طرف سے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے او ایس ڈی اور اور بہ لحاظ منصب جوائنٹ سکریٹری  جناب مکند کمار سنہا  اور اے ایف ڈی کی طرف سے ریجنل ڈائرکٹر، ایجنس فرانسائس ڈی ڈیولپمنٹ (اے ایف ڈی) ، جناب نکولس فورنگے نے معاہدے پر دستخط کئے۔

’’جوڑو اپنے شہر کو‘‘ (ایم و ائی سی ) ایک بین الاقوامی پہل کا حصہ ہے جسے فرانس اور جرمن حکومتوں کا تعاون حاصل ہے۔ اس کا آغاز دسمبر 2015 میں کانفرنس آف پارٹیز کی 21 ویں (سی او پی 21) میٹنگ میں کیا گیا تھا۔  2015 میں اے ایف ڈی کی پیش کردہ ایک تجویز کی بنیاد پر یوروپی یونین بھارت میں جوڑو اپنے شہر کو (ایم وائی سی)  پروگرام  میں خصوصی سرمایہ کاری کرنےاور تکنیکی امداد کے لئے 3.5 ملین یورو  اے ایف ڈ ی کے ذریعہ دینے پر رضامند ہوا ہے۔

ایم وائی سی کا مقصد  شہری ٹرانسپورٹ سے متعلق گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) اخراج میں تخفیف کے لئے 3 پائلٹ شہروں یعنی ناگپور، کوچی اور احمد آباد کی مدد کرنا ہےاور اس کے لئے مقامی سطح پر شہری موبیلیٹی منصوبوں کو نافذ کیا جائے گا  اور قومی سطح پر بھارت کی مدد  کی جائے گی تاکہ وہ اپنے ٹرانسپورٹ کی پائیدار پالیسی کو بہتر بناسکے۔

ایم او ایچ یو اے کے ساتھ ساتھ پروگرام کے تحت منتخب تین پائلٹ شہر تکنیکی امدادی سرگرمیوں سے مستفیض ہوں گے۔ مجوزہ امداد کے  اصل اجزا درج ذیل ہیں۔

  1. شہری ٹرانسپورٹ کے پائیدار پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے نافذ کرنے کے لئے تعاون دینا۔
  2. شہری موبیلیٹی کو ریگولیٹ اور اس کی منصوبہ بندی کرنے سےمتعلق ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے تعاون کرنا اور
  3. بہترین طریقوں سے متعلق ملک بھر کے دیگر شہروں کے ساتھ سیکھنا اور فارمیٹ کا تبادلہ کرنا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More