26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کے آن لائن ڈیش بورڈ سَوَنِدھی کی شروعات

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشر نے وزیراعظم کے خوانچہ فروشوں سے متعلق آتم نربھر ندھی (پی ایم سوندھی) نے آن لائن ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ یہ آغاز آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ آن لائن ڈیش بورڈ فعال اور متحرک ہے  اور اس سے اُن سبھی متعلقہ فریقوں کو ایک ہی جگہ پر ایک ایسا نظام فراہم ہوگا جس سے انہیں معلومات حاصل ہوگی اور شہری کی سطح پر پی ایم سوندھی کی پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے گی۔

2 جولائی 2020 کو پی ایم سوندھی پورٹل پر جب سے آن لائن درخواستیں داخل کی گئی ہیں 7.15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.70 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو منظوری مل چکی ہے۔

پی ایم سوندھی کا آغاز وزارت نے 1 جون 2020 کو خوانچہ فروشوں کو مناسب قرض فراہم کرنے کے لیے کیا تھا، تاکہ وہ اپنی گزر بسر دوبارہ شروع کر سکیں جس پر کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب اثر پڑا تھا۔  اس اسکیم  کا مقصد اُن 50 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچانا ہے جو 24 مارچ 2020 سے پہلے شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کر رہے تھے۔ اِن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو شہر کے اطراف دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خوانچہ فروش 10 ہزار روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں جو ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں کی شکل میں ادا کیا جاسکتا ہے۔ اگر قرض کی ادائیگی وقت پر یا وقت سے پہلے کی جاتی ہے تو 7 فیصد سالانہ کی سبسڈی مستفیدین کے کھاتوں میں جمع کرا دی جائے ۔ یہ سبسڈی سہ ماہی بنیاد پر فائدوں کی براہ راست منتقلی پروگرام کے ذریعے کرائی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More