32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے وزیر نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ایریاز کے چھٹے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی،بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر اور ریاستوں کی قابل تجدید توانائی کی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن  (ایریاز) کے سابقہ سرپرست جناب آر کے سنگھ نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے 27 اگست 2020 کو ایریاز کے چھٹے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ایریاز کی ویب سائٹ www.areas.org.in اور ایریاز کی ٹیلیفون ڈائریکٹری کی تعریف کی۔

قابل تجدید توانائی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں آج کفایت سعاری قابل عمل ہے ، لیکن زیادہ لاگت اس کو ذخیرہ کرنے پر آتی ہے۔ التبہ اس لاگت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمی آجائے گی۔ ہمیں مانگ کو بڑھا کر اور مینوفیکچرنگ کی مزید سہولیات پیدا کر کے ذخیرہ پر آنے والی لاگت کو کم کرنا چاہیے۔ اگر ایک بار ایسا ہو جاتا ہے تو قابل تجدید توانائی کی طرف تیزی سے پیش رفت ہوگی۔ میں دن رات قابل تجدید توانائی کے لیے  آر پی او کی تجویز پیش کرتا ہوں ، جس سے  ذخیرے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہمیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنی ہوگی کہ اس سے بجلی پر آنے والے اخراجات کم ہو جائیں گے اور یہ ماحول کے لیے اچھی ہے۔ اس کے لیے وزارت ایریاز کے لیے اضافی فنڈ فراہم کر سکتی ہے۔ ایریاز کو قابل تجدید توانائی کے شعبے کے معاملات پر تبادلۂ خیال کے لیے کم سے کم ایک بار غور وخوض کا اجلاس بلانا چاہیے اور اس سلسلے میں ممکنہ اختراعی حل پیش کرنا چاہیے۔

Description: http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZH0F.jpg

ریاستوں کی قابل تجدید توانائی کی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن ایریاز ایم ایم آر ای قدم کے تحت تشکیل دی گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھا جا سکے اور اپنے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرایا جا سکے اور ٹکنالوجی  اور اسکیموں / پروگراموں سے متعلق  ایک دوسرے کو معلومات فراہم کی جا سکے۔ ایریاز کا رجسٹریشن 27 اگست 2014 کو سوسائیٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت کیا گیا ہے۔

باہمی بات چیت کی اہمیت اور ایس این اے کے درمیان تجربات سے معلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے ایریاز کو نئے سرے سے تازہ کرنے کے اقدامات کیے گیے ہیں۔ پچھلے دو مہینوں کے دوران دو میٹنگیں / ورکشاپ کا انعقاد آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا ۔ ایریاز کی مناسب کارکردگی کے لیے ایریاز کی جنرل باڈی میں 30 جولائی 2020 کو منعقدہ میٹنگ میں نائب صدر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More