39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے قومی دن کے پروگرام میں شرکت کی

Urdu News

نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے   بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے موقع  پر معزز مہمان کے طور پر   بنگلہ دیش  کے صدر ہز ایکسی لینسی جناب محمد عبد الحامد   ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہر ایکسی لینسی شیخ حسینہ ، شیخ مجیب الرحمٰن کی چھوٹی بیٹی شیخ ریحانہ  ، مجیب برس  کی قومی تقریبات کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال عبد الناصر چودھری  اور دیگر  معززین کے ساتھ  بنگلہ دیش کی آزادی کی  گولڈن جوبلی   تقریبات میں شرکت کی ۔    یہ تقریب   تاج گاؤں کے نیشنل پریڈ  اسکوائر میں منعقد ہوئی ۔   اس میں بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھو  شیخ مجیب الرحمٰن   کی یومِ  پیدائش کی صد سالہ  تقریب بھی منعقد ہوئی ۔

image001ONAK.jpg

          تقریب کا آغاز  مقدس کتابوں کے اقتباسات پڑھے جانے سے ہوا  ، جن میں قرآن کریم  ، بھگود گیتا   ، تری پیٹک  اور انجیرِ مقدس  شامل تھیں۔  اس موقع پر  ایک ویڈیو دکھایا گیا ، جس کا عنوان تھا ، ‘‘ دا ایٹرنل  مجیب ’’ ۔ اس کے بعد ، بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی  کی یاد میں  ایک لوگو کی نقاب کشائی کی گئی ہے ۔ اِس خاص موقع پر ایک مخصوص  گیت بھی پیش کیا گیا  ۔ ‘‘ دا ایٹرنل مجیب ’’ کے موضوع پر   ایک اینیمیشن  ویڈیو بھی دکھایا گیا ۔   بنگلہ دیش کی مسلح افواج کی طرف سے   ایک خصوصی پروگرام پیش کیا گیا ، جس میں بنگلہ دیش کی قومی  تعمیر  میں  مسلح افواج کے  رول کو اجاگر کیا گیا ۔

          ڈاکٹر کمال عبد الناصر چودھری نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔  انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی   کا اعتراف کیا  اور   بھارتی مسلح فوجوں کے رول کا ذکر کیا ، جنہوں نے 1971 ء کی بنگلہ دیش کی آزادی  کی لڑائی میں  براہ  راست حصہ لیا تھا ۔  مختلف سربراہانِ مملکت  و حکومت  نیز سرکردہ شخصیات   کے پیغامات  پڑھ کر سنائے گئے ۔

          وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  2020 ء کا  گاندھی امن  انعام  ، جو شیخ  مجیب الرحمٰن کو  بعد از مرگ دیا گیا ہے  ، اُن کی چھوٹی بیٹی  شیخ ریحانہ کو دیا ، جن کے ساتھ    وزیر اعظم  شیخ حسینہ بھی تھیں ۔  یہ ایوارڈ   شیخ مجیب الرحمٰن  کے ، اُس سرکردہ   رول کے اعتراف میں دیا گیا ہے  ، جو انہوں نے  عدم تشدد  اور دیگر  گاندھیائی طریقوں سے  سماجی  ، اقتصادی  اور سیاسی تبدیلی میں  ادا کیا ہے ۔

image0022ZIA.jpg

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اپنی تقریر میں تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا  ۔ اس موقع  کی اہمیت  کو اجاگر کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی  تعلقات کے مختلف  پہلوؤں کا ذکر کیا ۔ جناب نریندر مودی کی تقریر کے بعد شیخ حسینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کو ‘ ایٹرنل مجیب مومینٹو ’ پیش کیا  ۔

image003WGMG.jpg

          بنگلہ دیش کے صدر جناب محمد عبد الحامد نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم اور بھارت کے عوام کا شکریہ  ادا کیا  اور بھارت  نے 1971 ء کی جنگ میں  ، جو رول ادا کیا  تھا اور کوششیں کی تھیں ، اُن کی تعریف کی ۔

          وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی تقریر میں   ، اِس تقریب میں کووڈ – 19 وبائی  بیماری کے باوجود ذاتی طور پر شرکت کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دِل سے شکریہ  ادا کیا ۔ انہوں نے  بھارت سرکار کی  ، اُس حمایت کی تعریف کی  ، جو اُس نے ہر وقت   بنگلہ دیش کو  فراہم  کی ہے۔

          پروگرام کی  اصل تقریب کے بعد  ایک ثقافتی  پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ہندوستانی  کلاسیکی  موسیقی کے  سرکردہ ماہر   پنڈت اجے  چکرورتی    نے مہمانوں کو  ایک خاص راگ کے ذریعے  مسحور کر دیا ۔  انہوں نے یہ راگ   بنگ بندھو کو معنون کیا   ۔  اے آر رحمٰن   کے نغموں نے لوگوں کے دِل  جیت لئے ۔ کلچرل   پروگرام کا اختتام   موسیقی  ، رقص  اور تھیٹر   کےپیشکش سے  ہوا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More