37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کو نوجوانوں پر بھروسہ ہے کہ وہ ملک کو زبردست فائدہ پہنچائیں گے:ڈاکٹر ہرش وردھن

विज्ञान एवं प्रौद्योगिकी मंत्री डॉ. हर्ष वर्धन ने कहा है कि देश को आगे ले जाने में युवाओं की भूमिका पर प्रधानमंत्री का पूरा विश्वास
Urdu News

نئی دہلی،24؍مارچ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نوجوانوں پر زبردست اعتماد ہے کہ وہ ملک کو عظیم فائدہ پہنچائیں گے۔ آج نئی دہلی میں نیشنل ریشرج ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی) کے بہترین دریافت ایوارڈ دینے کے بعد تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیراعظم جناب نریندر مودی 2022 تک ایک نئے بھارت کی امید کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں بڑی آبادی کے فائدے کی وجہ سے اگلے پانچ سے دس برس ملک کیلئے ایک سنہرا دور ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ اس عظمت کو حاصل کرنے کیلئے، جو بھارت کا حصہ ہے، زبردست خود اعتمادی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر ڈی سی جیسے اداروں میں زیادہ اختراعات اور دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر گریش ساہنی نے کہا کہ این آر ڈی سی اپنے ماضی کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ ٹیکنالوجی کو عوام تک پہنچانے کیلئے ایک لیڈر کی حیثیت سے آگے بڑھے۔

نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جو حکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈی ایس آئی آر کا ایک ادارہ ہے) ’’اسٹارٹ اپ میں تیزی لانے کیلئے اختراعاتی ماحولیاتی نظام کا فروغ ‘‘کے موضوع پر 43ویں این آر ڈی سی اختراعاتی ایوارڈ تقریب اور کانفرنس کا انعقاد کررہی تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More