31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق خطے میں سیلاب / مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعہ کے سبب صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

डा. जितेन्‍द्र सिंह ने पूर्वोत्‍तर में बाढ़/भूस्‍खलन के कारण उत्‍पन्‍न स्थिति का जायजा लेने के लिए समीक्षा बैठक की
Urdu News

نئی دہلی، شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ایک جائز میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے شمال مشرقی خطے میں سیلاب / مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعہ کے تحت صورتحال کا جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں ریاستوں سرکاروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی وزارت اور وزیراعظم کا دفتر ، آسام اور اروناچل پردیش میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کی سربراہی والی ٹیم کے ساتھ قریبی تال میل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے زبردست نقصان ہوا ہے اور اروناچل پردیش، آسام اور منی پور میں سیلاب / مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب کل 58 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 80 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی ٹیموں کی وجہ سے بڑی حد تک سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب نقصان کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہدایت دی کہ خلائی ٹکنالوجی اور اسرو کے ماہرین شمال مشرق میں نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ تیار شدہ کھانا اور بیبی فوڈ جیسی لازمی اشیا متاثرہ لوگوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی خاطر وزارت داخلہ سے رجوع ہوئے ہیں اور انہوں نے مواصلاتی لائنوں کی بحالی کے لئے ٹیلی کام کی وزارتوں سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ صورتحال کی مزید نگرانی کے لئے شمال مشرقی خطے کے فروغ کی وزارت اور وزیراعظم کے دفتر کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔

میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب نوین ورما، وزیراعظم کے دفتر ، مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر افسروں اور آسام، اروناچل پردیش کے ریزیڈنٹ کمشنروں اور منی پور کے نائب ریزیڈنٹ کمشنر نے شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More