38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بچوں کو بہادری کے قومی ایوارڈ سے نوازا

وزیراعظم نے بچوں کو بہادری کے قومی ایوارڈ سے نوازا
Urdu News

نئی دہلی،23؍جنوری،وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج 25 بچوں کو بہادری کے قومی ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ پانے والے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُن کے عمل سے اُن کی جرات اور ہمت کے ساتھ ساتھ ان کی قوت فیصلہ کا اظہار ہوتا ہے انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بچوں کی ہمت افزائی کی کہ یہ ایوارڈ ان کی زندگی کے مقصد کو ختم کرنے والے نئے ہونے چاہئیں بلکہ یہ ایوارڈ ان کے لئے زندگی کا آغاز ثابت ہونا چاہئے۔

بچوں کو 23 جنوری یعنی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیراعظم نے بچوں پر زور دیا کہ وہ جہاں تک ممکن ہوسکے زیادہ سے زیادہ پڑھیں، خاص طور پر لیڈروں، کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کی سوانح عمری پڑھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بڑے کام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادری ایک ذہنی کیفیت کانام ہے اور صحت مند جسم اس میں مدد کرتا ہے لیکن اصل محرک ذہن ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسی لئے اپنے ذہن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بچوں پر زور دیا کہ وہ شہرت اور خوشامد پسندی کو اپنی مستقبل کی ترقی میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔اس موقع پر عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکاگاندھی بھی موجود تھیں۔

بہادری کے قومی ایوارڈ کی اسکیم بچوں کی بہبود کیلئے بھارتی کونسل، آئی سی سی ڈبلیو کے ذریعے شروع کی گئی تھی تاکہ بچے بہادری اور شاندار خدمات انجام دے کر دوسرے بچوں کیلئے تحریک کا باعث بن سکیں۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More