27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پروندکمار جگن ناتھ کو ماریشش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مبارکباد

جناب پروندکمار جگن ناتھ کو ماریشش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی مبارکباد
Urdu News

نئیدہلی۔24؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ،جناب پروند کمار جگن ناتھ کو، ماریشش کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔ ماریشش کے وزیراعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ نے اس ٹیلی فون کال کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے ماریشش کے وزیراعظم جناب پروند جگن ناتھ کے ساتھ بھارت اور ماریشش کے مابین وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساجھا عہد کے تئیں اپنی وابستگی دوہرائی۔

وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم جناب انیرودھ جگن ناتھ کی قیادت اور اس تعاون کا بھی ذکر کیا جو انہوں نے بھارت اور ماریشش کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے دیا ہے۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More