26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم اے وائی (شہری) کے تحت غریبوں کے لیے 112083 مکانات کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی نومبر/  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارتیں 1681 کروڑ روپئے کی امداد اور 8105 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت شہری غریبوں کے لیے 112093 سے زائد سستے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی نے اپنی 28ویں میٹنگ میں دی ہے۔

مدھیہ پردیش کے لیے 520 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 3080 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 25 شہروں اور قصبوں میں 34680 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ ہریانہ کو 363 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 1721 کروڑ روپئے کے سرمایہ کے ساتھ 28 شہروں اور قصبات میں 24221 سستے گھر ملیں گے۔ اور مہاراشٹر کے لیے 173 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 860 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 11523 سستے گھروں کی منظوری دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے لیے 427 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 2080 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پانچ شہروں اور قصبات میں 28477 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ کیرالہ کے لیے 147 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 295 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 49 شہروں اور قصبوں میں 9836 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ میزورم کے لیے 49 کروڑ روپئے کی مرکزی امداد اور 65 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 7 شہروں اور قصبات میں 3270 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے بینی فیشری لیڈ کنسٹرکشن (استفادہ کنندگان پر مبنی تعمیر) (بی ایل سی)کے عنصر کے تحت آج 44692 نئے گھروں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں  بی ایل سی کے تحت ہریانہ میں 1857 گھروں کا اضافہ کیا گیا ہے اور شراکت میں سستے گھروں کی تعمیر (اے ایچ پی) کے عنصر کے تحت جھارکھنڈ میں 28477 نئے گھر تعمیر ہوں گے، ہریانہ میں 13946، مہاراشٹر میں 6392 گھر تعمیر ہوں گے۔

بی ایل سی عنصر کے تحت جس میں مستحق استفادہ کنندگان کو اپنی زمین پر گھر کی تعمیر کے لیے امداد دی جاتی ہے، اس کے تحت مدھیہ پردیش میں 16104 نئے گھر، کیرالہ میں 9836 گھر، مہاراشٹر میں 5131، میزورم میں 3270 گھر تعمیر ہوں گے۔

مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی ایس ایم سی) کی حتمی منظوری کے بعد مذکورہ بالا گھروں کے ساتھ پی ایم اے وائی (یو) کے تحت مجموعی گھروں کی تعداد 3052828 تک پہنچ جائے گی۔ مزید برآں آر اے وائی اسکیم کے زیر تعمیر  پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد  پی ایم اے وائی (شہری) کے تحت فنڈ یافتہ گھروں کی کل تعداد 3194676 ہوجائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More